نواز شریف سے ذاکر نا ئیک کی ملاقات ، امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سندر (نامہ نگار) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچے جہاں ان کی نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دینی موضوعات، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ان کی آمد اور ملاقات کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
فوٹو بشکریہ پاکستان نیوی / ایکسکمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نیول ہیڈکوارٹرز پہنچے اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نیول چیف نے خطے میں امن و سلامتی کےلیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس دوران کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحری سیکیورٹی کےلیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔