کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے ڈان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں گولی ماری تھی۔وقار مہدی نے کہا کہ فائق خان نے علاقے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کام کیا تھا اور وہ سابق کونسلر اور اس وقت یونین کونسل ڈالمیا کے پیپلزپارٹی کے صدر تھے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور واقعے کی اصل وجہ معلوم کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے 2 محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد منظور

پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام اراکین نے دریائے سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کونسل کے اجلاس میں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان و ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس سانحے کی مذمت کی قرار داد بھی منظور کرلی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس میں چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم لیگی رہنما رانا احسان پیپلزپارٹی میں شامل
  • کراچی: ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل
  • کراچی؛ ڈالمیا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • ایرانی اپوزیشن رہنما مہدی کروبی کی چودہ سالہ نظر بندی ختم
  • لیگی رہنما رانا احسان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
  • پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمن
  • بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • پاکستان پیپلزپارٹی کے کونسل اجلاس میں سندھ پر کینالوں کے منصوبے کے خلاف قرار داد منظور
  • بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے، عشرت العباد