صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز علی زرداری صدر مملکت

پڑھیں:

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

خیبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کیے گئے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

اننت امبانی کی شادی میں کم کارڈیشین کے نایاب ہار کا قیمتی ہیرا غائب ہونے کا انکشاف

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
  • سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن ؛ تین خوارج واصل جہنم
  • خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر قائم مقام صدر کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں آپریشنز؛ 9 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید