بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی میں کہا، ’یہ پرتشدد واقعہ اور فسادات پہلے سے منصوبہ بند معلوم ہوتے ہیں‘۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’مخصوص مکانات اور اداروں کو ہجوم نے نشانہ بنایا، یہ سب ایک سازش لگ رہا ہے‘۔

بی جے پی لیڈر نے وکی کوشل کی فلم چھاوا جوکہ چھترپتی سنبھاجی کی حالیہ بائیوپک ہے اسے مغل بادشاہ اورنگزیب کے لیے لوگوں میں ’غصہ‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے ریاست کو پرامن رکھنے کی اپیل کی۔

فڈنویس نے قانون ساز اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا ’چھاوا فلم نے اورنگزیب کیخلاف لوگوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ پھر بھی عوام کو مہاراشٹر کو پرامن رکھنا چاہیے۔

ایک پولیس افسر نے غیر مکی میڈیا کو بتایا کہ ناگپور میں پیر کو ہونے والے تشدد کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں کم از کم 15 پولیس اہلکار شامل ہیں، اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وکی کوشل کی

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کاعندیہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا،قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا ،سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاونسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اپنے تحریری جواب میں کہنا ہے کہ ملازمین کیلئے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے تاہم وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناءقومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کےدوران غیرملکی قرض اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان نے 11 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایاکہ جون 2023 تک غیرملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126141 ملین ڈالرزتھی۔ یہ غیرملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.03 فیصد ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت تجارت نے بھی گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیا آسان ٹیکس ریٹرن نظام ستمبر میں نافذ کردیا جائے گا۔

حکومت ایفی نیٹی جیسے کاروباری اداروں کی مکمل معاونت جاری رکھے گی۔حکومت آئی ٹی اور زراعت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس نظام کو موثر بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر شدید ہنگامے، کرفیو نافذ
  • وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑے
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے ڈڈیال کے وفد کی ملاقات
  • روزانہ ہزاروں افراد کے لیے سحر و افطار تیار کرنے والے گرینڈ کچن
  • بادشاہ اونگزیب کا مقبرہ ہٹانے کے معاملے پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے
  • مصر کے چار ہزار سال پرانے پُراسرار فرعون کا مقبرہ دریافت
  • شام کی تعمیرنو پر فوری سرمایہ کاری کی ضرورت، یو این چیف
  • سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کاعندیہ
  • شام: استحکام کے لیے دلیرانہ اقدامات کی ضرورت، یو این حکام