چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا: ہارون اختر
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا اور چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ہارون اختر نے کہا کہ مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ہارون اختر نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160 اور ہول سیل قیمت 165 روپے کلو ہے، چینی کی 80 فیصد فروخت کمرشل ہے، صرف 20 فیصد نان کمرشل سیل ہے، اس بار گنے کے کاشتکار کو 725 سے 850 روپے ریٹ ملا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت ہارون اختر
پڑھیں:
حکومت کی چینی سٹہ مافیا و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، قیمتوں میں کمی آنا شروع
وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف بی آر کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت کم ہو کر 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکاؤنٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کر کے کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی سٹہ مافیا اورذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیوں کی نگرانی خود کرتے رہے، انھوں نے چینی کے معاملے پر متعدد اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔