وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے طے شدہ ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنما باہمی تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، تجارتی حجم بڑھائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق باہمی دلچسپی اور تشویش کے امور بشمول عالمی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورت حال، مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی حرکیات کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل بھی پاکستانی وفد کے ایجنڈے پر سرفہرست ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا عکاس ہے اور باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر زیادہ سفارتی رابطہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سرکاری دورہ سرمایہ کاری سعودی عرب سعودی ولی عہد شہباز شریف محمد بن سلمان نائب وزیر اعظم، وزیر اعظم وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار سرکاری دورہ سرمایہ کاری سعودی ولی عہد شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی (پلڈاٹ) کے بورڈ کے اراکین مجیب الرحمٰن شامی, شاہد حامد اور احمد بلال محبوب کی ملاقات ہوئی ۔
بورڈ ممبران نے وزیراعظم شہباز شریف کو پلڈاٹ کے امور کے بارے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے پر پلڈاٹ کے کردار کی تعریف کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
نصیبو لال کی شوہر سے صلح ، مقدمہ ختم