واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) امریکی کافی کمپنی سٹار بکس کو گرم کافی گرنے سے متاثرہ گاہک کو پانچ کروڑ ڈالر ( تقریباً 14 ارب روپے)ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سٹاربکس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گاہک مائیکل گارسیا کو 50 ملین ڈالر ادا کرے جو کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو میں گرم کافی گود میں گرنے سے جھلس گیا تھا۔

مائیکل گارسیا کے وکلا نے کہا کہ کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو فروری 2020 میں پر کمپنی کے ایک ملازم نے مائیکل گارسیا کو تین بڑے سائز کے کافی کے کپ دیئے ، ملازم نے ان میں سے ایک گپ جس میں گرم کافی تھی، کو گتے کے کپ ہولڈر میں ٹھیک سے نہیں ڈالا تھا جس کی وجہ سے ملازم سے کپ لیتے ہوئے اس کپ سے گرم کافی مائیکل گارسیا کی گود میں گرگئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مائیگل گارسیا کو ہسپتال میں داخل ہونے اور ایک سے زیادہ پار جلد کی گرافٹنگ کے باوجود مائیکل گارسیا کو5 سال تک شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وکلا کے مطابق سٹاربکس نے قبل ازیں مائیکل گارسیا کی تکلیف کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا تھا لیکن جیوری کے مقدمے کی سماعت سے پہلے 30 ملین ڈالر میں تصفیہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم کافی کمپنی نے مائیکل گارسیا کے عوامی معافی اور پالیسی میں تبدیلی کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گارسیا کو گرم کافی

پڑھیں:

یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنماء مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ

امریکی مشیر قومی سلامتی کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن میز پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران قابل تصدیق ذرائع سے جوہری ہتھیار رکھنے سے دستبردار ہوسکتا ہے، بصورت دیگر ایران کو سلسلہ وار نتائج کا سامنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنماء مارے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملہ یمن کے حوثی رہنماؤں کے خلاف ہی کیا گیا تھا۔ مائیکل والٹز نے کہا کہ ہم نے حوثی رہنماؤں کو بھرپور قوت سے نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو باور کروایا کہ بس بہت ہوچکا۔ امریکی مشیر قومی سلامتی کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن میز پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران قابل تصدیق ذرائع سے جوہری ہتھیار رکھنے سے دستبردار ہوسکتا ہے، بصورت دیگر ایران کو سلسلہ وار نتائج کا سامنا ہوگا۔ مائیکل والٹز نے کہا کہ ہم کسی صورت ایسی دنیا نہیں چاہتے، جہاں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی انگلی ایٹمی بٹن پر ہو۔ ادھر حوثی مجاہدین کے مطابق یمن پر گذشتہ رات امریکی فضائی حملوں میں 31 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 101 زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • امیریکی آئی ٹی کمپنی وفدکی ملاقات مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقد م : وزیراعظم 
  • امریکا میں کافی گرنے پر ڈرائیور کو 14 ارب روپے ہرجانہ مل گیا
  • وزیراعظم کی امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی سے ملاقات، پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
  • امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • وزیراعظم سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے سی ای او جیرومی کیپیلس کی ملاقات
  • عدالت کا زخمی ڈیلیوری بوائے کو 13 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم
  • یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنماء مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
  • امریکا کی معروف کافی کمپنی پر کروڑوں ڈالر جرمانہ کیوں ہوا؟
  • مختلف ممالک پرامریکی ویزا پابندیوں کے خدشات بڑھ گئے