پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ کے بغیر لائسنس حاصل کرنیوالے نوجوان وکلاء کیخلاف کارروائی اور بیرون ممالک سے حاصل کی گئی لاء ڈگریوں کی ازسرنوء تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈگریوں کی از سرنوء تصدیق کیلئے تمام یونیورسٹیز کے چانسلرز اور گورنر پنجاب سے ملاقات کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بار کونسل نے ایک بار پھر جعلی وکلاء کیخلاف متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بار سے جعلی وکلاء سے متعلق 1435 فائلیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ بار نے 219 جعلی وکلاء کو اشتہاری بھی قرار دیدیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ کے بغیر لائسنس حاصل کرنیوالے نوجوان وکلاء کیخلاف کارروائی اور بیرون ممالک سے حاصل کی گئی لاء ڈگریوں کی ازسرنوء تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈگریوں کی از سرنوء تصدیق کیلئے تمام یونیورسٹیز کے چانسلرز اور گورنر پنجاب سے ملاقات کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بار کونسل میں جعلی وکلاء سے متعلق 1435 فائلیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے1221 اور لوئر کورٹس کے214 وکلاء کی فائلیں گم ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 219 جعلی وکلاء کے اشتہاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق 300 مبینہ جعلی وکلاء کیخلاف ٹرائل زیرالتواء، 70 کیخلاف کارروائی کی درخواستیں زیرالتواء ہیں۔ چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بارکہتے ہیں کہ جعلی وکلاء کے بابت اطلاع دینے والے کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیخلاف کارروائی پنجاب بار کونسل وکلاء کیخلاف جعلی وکلاء ڈگریوں کی کا فیصلہ وکلاء کی ہونے کا
پڑھیں:
سانحہ جعفر ایکسپریس: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار
سانحہ جعفر ایکسپریس: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔