پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا افسوسناک ہے، چھکے ایسے لگ رہے ہیں جیسے کیویز کا بچوں سے میچ ہو۔

ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا افسوسناک ہے،چھکے ایسے لگ رہے ہیں جیسے کیویز کا بچوں سے میچ ہو

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) March 18, 2025

فرح خان لکھتی ہیں کہ شرم کا مقام ہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کے خلاف ذلت آمیز شکستوں سے دو چار ہے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی بھلائی سے اسی میں ہے کہ وہ استعفی دے دیں۔

پی سی بی پر منحوسیت محسن نقوی کی صورت میں چھائی ہوئی ہے ۔اس نے پاکستان کرکٹ کو ذلیل و رسوا کیا ہے.

شرم کا مقام ہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کے خلاف ذلت آمیز شکستوں سے دو چار ہے. محسن نقوی کی بھلائی سے اسی میں ہے کہ وہ استعفی دے دیں۔ pic.twitter.com/L7GoxlhEYL

— Farha Khan (@iam_farha) March 18, 2025

ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کلب لیول کا کوئی بولر بھی اس سے اچھی بالنگ کر لیتا ہے جس طرح کی بالنگ شاہین ابھی کررہا ہے۔واضح رہے کہ ٹم سیفرٹ نے 4 چھکوں کی مدد سے شاہین کے اوور میں 26 رنز بنا ڈالے۔

کلب لیول کا کوئی بالر بھی اس سے اچھی بالنگ کر لیتا ہے جس طرح کی بالنگ شاہین ابھی کررہا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے اب شاہین شاہ آفریدی کا دل نہیں کرتا کرکٹ کھیلنے کو بڑا اثاثہ تھا پاکستان کا ????????????????????#PAKvsNZ #Cricket #ShaheenShahAfridi #T20Cricket #pakistancricketteam pic.twitter.com/YaTDFlDo1E

— Zaidan Shopify (@ShopifyZaidan) March 18, 2025

شرلاک اومز نامی ایک صارف نے بابر اعظم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسی اوول گراؤنڈ میں شین بانڈ اور دیگربولروں کے سامنے بابر اعظم نے ناقابل شکست 79 رنز بنائے۔ اور آج کی ٹیم مسخروں کا ایک گروپ لگتی ہے۔

Same oval ground, with pace of Shane bond and others Babar Azam scored 79 unbeaten for series winner.
And look at today’s team a bunch of clowns.#PakistanCricket #pakvsnz pic.twitter.com/EFlh3zFQzq

— Sherlock Ohms (@Wanmohnev) March 18, 2025

کریتی سنگھ نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ خود کو ’پریمیم فاسٹ بولر‘ کہتے ہیں۔

Kauwa Shaheen Shah Afridi calling himself "Premium Fast Bowler" ????#PAKvsNZ pic.twitter.com/cgxwUZSDUG

— Kriti Singh (@kritiitweets) March 18, 2025

ایک ایکس صارف نے پاکستانی ٹیم پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ ان جیسے کھلاڑیوں سے 30 یارڈ سرکل بھی کراس نہیں ہو رہا اور پھر کہتے ہیں نوجوانوں کو سپورٹ کرو۔

Inn jese 3rd class player se 30 yard circle bhi cross nhi ho rahe hai …
Fir bolenge Young guns ko support karo bhakkk ????#PakistanCricket #Pakistan #PakvsNz #BabarAzam???? pic.twitter.com/AnwCopYPip

— NOPE RAHMAN (@Rahman879792) March 18, 2025

سردار اورنگزیب نے لکھا کہ منہ کدھر، بلا کدھر اور گیند کدھر۔ پھر کہتے ہیں کہ نئے ٹینلنٹ کو سپورٹ کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہو تو ہم سپورٹ کریں نا۔

منہ کدھر بلا کدھر اور گیند کدھر

پھر کہتے ہیں نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرو بھائی ٹیلنٹ ہو تو سپورٹ کرو نا #PakistanCricket #PAKvsNZ pic.twitter.com/1sgbIlLV53

— Au Rangzab Younis (@SardarAurangzab) March 18, 2025

ذیشان خان نیازی نے لکھا کہ شاہین آفریدی تھرڈ کلاس بولر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی ایک تھرڈ کلاس بولر ہے

— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) March 18, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم محسن نقوی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم محسن نقوی پاکستان کرکٹ ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نے لکھا کہ محسن نقوی شاہین شاہ سپورٹ کرو کہتے ہیں شاہین ا کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف شکست کھائی بلکہ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنا دیا کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا اور 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی پوری ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے ایک مایوس کن اسکور تھا نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا، جس کی وجہ سے کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا نیوزی لینڈ نے 92 رنز کا معمولی ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ محض 10.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا کیوی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلنگ کو مکمل بے اثر کر دیا اور بغیر کسی مشکل کے فتح اپنے نام کی اس شکست کے ساتھ پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی قائم کر دیا نیوزی لینڈ نے ہدف 59 گیندیں قبل حاصل کر کے پاکستان کو سب سے بڑی گیندوں کے فرق سے شکست دی اس سے قبل 2018 میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 55 گیندیں قبل ہدف حاصل کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے اس شکست کو بھی پیچھے چھوڑ دیا یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو اس سے پہلے 2016 میں ویلنگٹن میں پاکستان نے 196 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 101 رنز پر آل آؤٹ ہو کر 95 رنز کی بڑی شکست کھائی تھی جو اس وقت پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں تعاقب کرتے ہوئے سب سے بدترین شکست تھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کے روز کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم کے پاس اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور کم بیک کرنے کا موقع ہوگا

متعلقہ مضامین

  • کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی
  • نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا
  • ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
  • دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پھر بدترین شکست
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا
  • دوسرا ٹی 20، بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار
  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولر سے ٹکرانے پر خوشدل شاہ پر جرمانہ
  • پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم