2025-03-14@09:32:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1069

«کامیاب ہوئے»:

(نئی خبر)
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا. پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے. سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی. مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا...
    مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ’ آئی۔ایم۔ایف ‘کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ...
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف میاں نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 2013 کا تعمیر و ترقی کا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں کونسل آف ریپریزنٹیٹوز کے اسپیکر احمد بن سلمان المسلم کی قیادت میں بحرین کے 11 رکنی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بہت ضروری ہے صنعت کارسلامت علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاو تاجروں کو اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے وہ مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں توانائی کی قیمت کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایک اور سب سے بڑا چیلنج متضاد ریگولیٹری فریم ورک تھا انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اکثر حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیے بغیر پالیسیوں، ٹیکسوں اور ٹیرف میں...
    ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار...
    انقرہ/ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے طے شدہ سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت یوکرین کے بغیر نہیں ہو سکتی یہ اعلان انہوں اپنے دورہ ترکی کے دوران کیا زیلنسکی نے کہا کہ کیف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا انہوں نے آج سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا تھا یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنا ریاض کا دورہ 10 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ریاض میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات کو...
    کینری جزائر: اسپین کے کینری جزائر میں ایک نایاب مچھلی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی، جس کے بعد قدرتی آفات سے متعلق خدشات نے جنم لے لیا۔ یہ گہرے سمندر میں پائی جانے والی مخلوق ساحل پر ایک سیاح نے دریافت کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تیراکی کے لباس میں چمکدار چاندی کے رنگ کی مچھلی کو سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔   اس مچھلی کو جاپانی دیومالائی کہانیوں میں سمندی دیوتا کا پیغامبر کہا جاتا ہے اور اسے زلزلوں، سونامی اور طوفانوں کی آمد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔  یہ مچھلی عام طور پر 3,300 فٹ گہرے پانی...
    منگل کی شب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ، این 70 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈز دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا اور پہاڑوں میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عدنان مصطفی، عاشق حسین، شوکت علی، محمد عاشق، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا واقع کے عینی شاہد ذیشان مصطفی کے مطابق 10 سے 12 مسلح...
    اسلام آباد(  آ ئی این پی  )     پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ پلیئر ہیں ، آسٹریلیا کے میچ اور کپ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کب جیت جائے گا۔  عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری کی زیر صدارت کمشنر آفس شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 20فروری سے شروع ہونے والے12روزہ بگ کیچ اپ روٹین امیونائیزیشن مہم کے مائیکرون پلان کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کی تیاریوں اور عوامی آگاہی کے بارے میں جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران ، عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں( پولیو)بگ کیچ اپ مہم جو کہ 20فروری سے 5مارچ تک جاری رہے گی کے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مئیرحیدرآباد کاشف علی شور نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے 13ایکڑ اراضی پر جامشورو روڈ تاج پمپ کے بالمقابل زیر تعمیر اربن فاریسٹ پبلک پارک میں درخت لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد کے ہمراہ میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، قاسم آباد کے ٹاؤن چیئرمین عبدالغفور درس،وائس چیئرمین عبدالستار سومرو، سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کی شخصیات، بلدیہ اعلیٰ کے ڈائریکٹر پارکس، علاقائی یوسی چیئرمین و دیگر منتخب نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، شجر کاری کے افتتاح کے موقع پر مئیرحیدرآباد کاشف علی شور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم...
    انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
    سٹی42:  صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی روابط کا  ابھرتا ہوا مرکز ہے – گوادر  روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔ صدر مملکت نے یہ باتیں ایوانِ صدر میں چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام  "علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے ہوئے مواقع"  کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے  اختتامی اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفیاں ؛ مذاکرات کا پہلا دور ناکام اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، سفارتکاروں، کاروباری رہنماوں اور ماہرین نے شرکت کی تاکہ پاکستان کے علاقائی روابط، تجارتی توسیع اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کانفرنس مین غیر...
    نیویارک: نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
    فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت...
    ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔  نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
    ’جیو نیوز‘ گریب  نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔ملزم ارمغان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔ مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دو گھنٹے پہلے ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، وہاں معائنہ بھی ہوا ہے، طبیعت ٹھیک تھی۔عدالت نے کہا کہ میڈیکل معائنہ تو ہو چکا ہے۔ کمرۂ عدالت میں پولیس...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی...
    پاکستان کا او آئی سی پر فلسطینی ریاست کیلئے سعودی اقدام کی حمایت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد/نیویارک(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ پورے خطے میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ایک ناگزیر پیشگی شرط کے طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی اقدام کی توثیق کرے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان او آئی سی کو اپنا ’بنیادی حلقہ‘ سمجھتا ہے اور فلسطین کا مسئلہ پاکستان اور مسلم دنیا...
    معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار عمران عباس نے انڈسٹری میں اپنی سادگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ زارا نور عباس اور عمران عباس نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں دونوں فنکاروں نے شوبز انڈسٹری کی چمک دمک کے باوجود اپنی اصل شخصیت کو برقرار رکھنے کے بارے میں گفتگو کی۔ زارا نور عباس نے بتایا کہ میں جیسی ہوں ویسے ہی رہتی ہوں، انڈسٹری میں لوگ آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، چیزیں کافی حد تک بناوٹی ہوتی ہیں اور لوگ اس کے مطابق آپ کو ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں نے اس سے دوری اختیار کی اور خود پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔ عمران عباس نے اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔” نئی قیمت کا اطلاق MG موٹر پاکستان کے مطابق، یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی۔ پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا...
    سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دہاریجو نے یونین کونسل نوراجا کے کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچاؤ بند کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر سال جب سیلاب آتا ہے تو یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے، اسی لیے دریائے سندھ کی جھیل پر بند تعمیر...
    سائنس دانوں نے دریافت ہونے والی مینڈک کی نئی قسم کا نام آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر رکھ دیا۔ اداکار کو یہ اعزاز ماحولیات کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ’فائلوناسٹیس ڈی کیپریوئی‘ نام پانے والی یہ قسم ان سات اقسام میں سے ایک ہے جو کیتھولک یونیورسٹی آف ایکواڈور کے ایکواڈورز نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف بائیو ڈائیورسٹی اور سان فرانسسکو یونیورسٹی آف کوئیٹو (یو ایس ایف کیو) کے سائنس دانوں نے دریافت کیے ہیں۔ یو ایس ایف کیو کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق منفرد مساکن کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے جہاں یہ انواع زندہ رہتے ہیں۔ مینڈک کی...
    گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔ یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ بالخصوص، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی دو ریاستی حل کے لیے مکمل...
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کئے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ...
    ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں،...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے.موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں. موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں...
    طیب سیف : بانی پی ٹی آئی  بے بس ، عمران خان کے احکامات پارٹی قیادت نے نظر انداز کردیے ، عمران خان کے کسی بھی حکم پر عمل درآمد نہیں ہواپارٹی قیادت کی جانب سے تاحال 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ،بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ تمام رابطہ منقطع ہونے  والے ممبران پارلیمنٹ کو نکالنے کا حکم دیا تھا ،پارٹی نے حکم کے بعد سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا مگر فیصلہ نہیں کیا ،پارٹی قیادت نے دونوں  کمیٹیوں میں فواد چوہدری پر تنقید کر کے اجلاس ختم کر دیے ۔پارٹی کی جانب سے تاحال مزید کارروائی کے لیے  غائب ہونے والے اراکین...
    پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔ فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل...
    دوستوں کا ہونا نہ صرف آپ کی سماجی زندگی کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ آئیے سائنس کے مطابق دوستی کے فوائد پر ذرا نظر ڈالتے ہیں: ذہنی صحت کے فوائد: تناؤ کو کم کرتا ہے: دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے کورٹیسول کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ تناؤ کا ہارمون ہے۔ اس سے آپ زیادہ پر سکون محسوس کرتے ہیں۔ مزاج کو بہتر کرتا ہے: سماجی روابط آکسیٹوسن اور ڈوپامائن کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں، یہ دونوں خوشی اور صحت مند جذبات میں کردار ادا کرتے ہیں۔ دوست منفی جذبات سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ڈپریشن کا خطرہ کم کرتا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
      خیبرپختونخوا میں دہشت گرد مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں مولانا فضل الرحمان کو اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے مقدمہ دائر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے والے سسرال والوں نے ایچ آئی وی سے آلودہ انجیکشن لگادیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے عدالت کے حکم پر یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری 2023 کو اپنی بیٹی سونال سائنی کی شادی اتراکھنڈ کے رہائشی نیتھیرام سائنی عرف سچن سے کرائی تھی۔ شادی کے موقع پر دلہے کے خاندان کو جہیز...
    جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں، عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار...
    کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب گرمی بڑھ گئی ، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی  میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتاً گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے،...
    کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے سبب حدت بڑھ گئی، درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافہ ہوگیا، پیر اور منگل کو درجہ حرارت 34 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں شمال مغربی ہواؤں کے اثرات کے خاتمے اور بیشتر وقت سمندری ہوائیں چلنے کے سبب دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو دن کے وقت موسم نسبتا گرم ریکارڈ ہو سکتا ہے، اس دوران زیادہ...
    دنیا کی ناکام ترین فلم کا اعزاز 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم 'دی ورسٹ مووی ایور' کو حاصل ہے، جس کی باکس آفس پر مجموعی کمائی صرف 11 ڈالر تھی۔ یہ رقم صرف ایک ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی۔ اس فلم کے مصنف، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی اداکار گلین برگگوٹز تھے۔ 'دی ورسٹ مووی ایور' کو 'اسکیئری مووی' کی طرز پر بنایا گیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا، جس کی قیمت 11 ڈالر تھی۔ فلم کی اس قدر کم کمائی پر بعض لوگوں نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا، لیکن فلم ساز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے ناکامی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے نامی لڑکی کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ مونا لیزا نے 14 فروری کو زندگی میں پہلی بار جہاز سفر کیا اور کیرالا پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک دکان کا افتتاح کیا، جس کی میزبانی تاجر بوبی چمنور نے کی، جنہوں نے اس کی آمد کا اعلان پہلے ایک وائرل انسٹاگرام...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی...
      میونخ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی ، فرانس، یوکرین اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، باہمی تفہیم کو بڑھانے اور دنیا کو مزید استحکام فراہم کرنے کے لئے مل کر...
    سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا و رہنما پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان کر دیا۔پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال کی سیاسی خاموشی ختم کر رہا ہوں، 22 فروری 2025 کو نوشہرہ میں جلسے میں عوامی قوت کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی لیاقت خٹک سے صلح کر لی ہے اب دونوں مل کر جلسہ کریں گے۔ یاد رہے کہ لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد جے یو آئی (ف)میں شمولیت اختیار کی تھی۔سابق وزیر...
    ڈراما سیریز میں باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے اب حقیقی طور پر رنگ میں قدم رکھ دیا ہے تاہم وہ اپنے پہلے مقابلے میں رحیم پردیسی سے باکسنگ مقابلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہار گئے ہیں۔ سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں پاکستانی اداکار فیروز خان کو 5 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 1 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے شکست دے دی ہے۔ دونوں باکسرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم فیروز خان نے ایک موقع پر کمزور پڑ گئے جس کے باعث رحیم پردیسی کو جیت کا موقع مل گیا۔ مقابلے کے دوران اگرچہ فیروز خان کے چہرے پر کچھ چوٹیں آئیں لیکن دونوں باکسرز نے میچ...
    برلن: جرمن چانسلر اولاف شولز نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کی گئی تقریر پر سخت ردعمل دیا ہے اور ان کے خیالات کو یورپی جمہوریت میں مداخلت قرار دیا ہے۔ اولاف شولز نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ "بیرونی عناصر ہماری جمہوریت اور انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں" اور "دوست اور اتحادیوں کی طرف سے اس قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔" انہوں نے جرمنی میں بڑھتی ہوئی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت کو نازی ازم کے خلاف جرمنی کے عزم سے متصادم قرار دیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو اپنی تقریر میں یورپی جمہوریت پر تنقید کی تھی اور کہا...
     وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  دہشتگرد  بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.
    مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
    چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز میو نخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی ، فرانس، یوکرین اور اسرائیل کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کاجا کلاس سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات ہیں۔ انہوں نے...
    بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور ہمت خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عمر ایوب خان نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دلیر سپاہیوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے قوم کو ایک بار پھر محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “وطن عزیز کی سلامتی کے لیے ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر...
    الخبر کے ریسٹورنٹ مرحبا میں رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے شرکاء خطاب کر رہے ہیں سعودی عرب کے ساحلی شہرالخبر کے مقامی ریسٹورنٹ مرحبا میں رمضان المبارک اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے استقبال رمضان کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں الخبر، دمام اور الجبیل سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے با اثر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کی میزبانی کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے حاضرین کو خوش آمدید کہا، پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور تلاوت قرآن حکیم کے لئیے حافظ مبشر احمد کو مدعو کیا۔ انجینئر عبدالعلیم صدیقی نے بطور مرکزی مقرر خطاب کرتے ہوئے حاضرین تک اپنے پیغام کو انتہائی موثر انداز میں پہنچایا۔ امجد شامی...
    اسلام آباد:پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اور قرض پروگرام لینے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں  تبایا گیا ہے کہ حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے نئے قرضے کے لیے رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کرے گی، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے حاصل کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے 2وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں مجموعی طور پر ڈھائی ارب ڈالر کے قرضوں پر مذاکرات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 24 فروری سے آنے والا وفد پاکستان کے ساتھ ڈیڑھ ارب...
    قومیں کیوں ناکام ہو جاتی ہیں ؟چند سال قبل ڈیرک ایجے مولو اور پروفیسر رابنسن کی لکھی اس کتاب نے دنیا بھر میں خوب شہرت پائی۔مصنفین نے کئی صدیوں پر محیط سیاسی ، معاشی اور معاشرتی لٹریچر کی عرق ریزی کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اجتماعی شرکت پر استوار سیاسی اور معاشی ادارے قوموں کی خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔ جب کہ استحصال پر استوار قومی ادارے ناکامی اور غربت کی طرف دھکیلنے کا سبب بنتے ہیں۔گزشتہ 50/60 سالوں کے دوران دنیا میں حیرت انگیز، انہونی اور انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ جن معاشروں نے ان تبدیلیوں کو بروقت بھانپ لیا اور اپنے اپ کو ان تبدیلیوں کے لیے تیار کر لیا، وہ ترقی کی شاہراہ پر صدیوں...
    میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا، اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا، پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے اسمبلی سے منظور شدہ بلز پر گورنر کے اعتراضات مسترد کر دیئے، بلز دوبارہ اسمبلی میں پیش ہونگے، کابینہ نے پیر سے اسلحہ کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں اور گرفتاریوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
    کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی یوم محبت ’ویلنٹائنز ڈے‘ کے موقع پر اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کرنے پر یاسر نواز کو تنقید کا سامنا ہے۔ شوبز جوڑے کو ماضی میں بھی رومانوی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حال ہی میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر یاسر نواز نے اہلیہ کے ہمراہ کھچوائی گئی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں اہلیہ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے نام رومانوی پیغام بھی لکھا تھا کہ ’ان کے بغیر اب یاسر نواز کا جینا مشکل ہے‘، جوڑے کی جانب سے عالمی...
    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ ریوانتھ ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ وزیرِاعظم نریندر مودی پس ماندہ طبقے میں پیدا نہیں ہوئے تھے بلکہ انہوں نے قانونی فریم ورک استعمال کرتے ہوئے اپنا طبقہ تبدیل کیا ہے۔ اس الزام پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ نے جو کچھ کہا ہے وہ کسی ریاست کے وزیرِاعلیٰ کے منصب پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ ریوانتھ ریڈی کا دعوٰی ہے کہ نریندر مودی خود کو پس ماندہ طبقے کا ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکا دیتے رہے ہیں اور یہ دھوکا اُنہوں نے زیادہ سے زیادہ...
    ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے جھوٹ قرار دے دیا ہے۔  اڈیالہ جیل کے دروازے پر شعیب شاہین کو مکا مار کر گرانے والے فواد چوہدری نے صلح کر لی ہے،اڈیالہ جیل سے باہر آنے کے بعد فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر شعیب شاہین سے صلح کر لی ہے۔  صحافی نے سوال کیا کہ خود ہی مکا مارا اور خود ہی صلح بھی کر لی؟،جس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب مکا میں نے مارا تھا تو صلح بھی میں نے ہی کرنی تھی،فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے دعویٰ کیا...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم کی جانب سے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں علیحدہ علیحدہ آپریشنز میں 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  وزیرِ اعظم نے آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف،...
    غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
    لاہور میں رمضان بازاروں کا اہتمام کیا جائے گا اور شہر بھر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق رمضان المبارک میں لاہور میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔ ان میں 7 دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3 دکانیں گوشت کے لیے مختص ہوں گی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی کے نرخ نامے کے تحت معیاری اشیا شہریوں کو فراہم کریں گے۔ رمضان بازار کے دکانداروں کو اشیا تھوک نرخوں پر فراہم کی جائیں۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ کی رفتار مزید مشکل ہو جائے گی۔ تاہم نیوزی لینڈ کے بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کی وجہ سے ہم اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارا ہدف 280 رنز تھا لیکن مخالف ٹیم کی زبردست باؤلنگ کی وجہ سے ہم صرف 242 رنز ہی بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔ میں اور آغا سلمان نے شراکت بنانے کی کوشش کی...
    حیدرآباد ،میاں سرفراز ٹائون کے ریفرنڈم میں بلدیہ اسٹاف یونین کے کامیاب ہونے والے عہدیداران خوشی کااظہار کررہے ہیں
    لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
    واشنگٹن(صباح نیوز) بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کردار سے انکار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ملبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ڈال دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران انہیں امریکی صدر ٹرمپ کے خیالات اور صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کے کردار کے سوال پر امریکی صدر نے معاملہ نریندر مودی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں، میں ابھی اس بارے میں پڑھ رہا ہوں، بنگلا دیش پر...
    اسلام آباد (رپورٹ: میاں منیر احمد) مسلمانوں میں اتحاد نہیں ٹرمپ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوسکتے ہیں‘ امریکا، یورپ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مسلم حکمران ٹرمپ منصوبے کے خلاف کچھ نہیںکرسکتے‘ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوئے‘ مسئلہ فلسطین مزید گمبھیر ہوگا‘ غزہ کی تباہی کے بڑے مجرم سعودی عرب، قطر ، یو اے ای اور ترکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ،عدالت عظمیٰ کے سینئر قانون دان حسنین ابراہیم کاظمی، تجزیہ کار مظہر طفیل،ادیب دانشور، تجزیہ کار سید اظہر علی شہ بخاری، ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان، بزنس مین شیخ اظہر اقبال، تجزیہ کار اعجاز احمد، پیپلز پارٹی ورکرز کی مرکزی رہنما...
    معروف موسیقار اے آر رحمان نے فلم چھاوا کے میوزک لانچ ایونٹ میں رنویر الہ آبادیا تنازعے پر دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔  یہ ایونٹ ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں وکی کوشل، راشمیکا مندانا، ڈائریکٹر لکشمن اوٹیکر اور پروڈیوسر دنیش وجن نے شرکت کی۔ ایونٹ میں وکی کوشل نے اے آر رحمان سے دلچسپ سوالات کیے، جن میں سے ایک تھا: "آپ اپنی موسیقی کو تین ایموجیز میں بیان کریں گے؟” اے آر رحمان نے ہنستے ہوئے کہا، "ایک تو وہ ہوگا جس کا منہ بند ہو، کیونکہ پچھلے ہفتے ہم نے دیکھا کہ جب منہ کھلا تو کیا ہوا!” یہ جملہ سنتے ہی ایونٹ میں قہقہے گونج...
     سٹی42:  پاکستان نے امریکہ-بھارت کے مشترکہ بیان میں پاکستان کے حوالہ کو "یک طرفہ، گمراہ کن اور سفارتی اصولوں کے منافی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے اور اس سے باہر دہشت گردی، بغاوت اور ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کی بھارت کی سرپرستی کو نہیں چھپا سکتا۔ جمعہ کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کے  امریکہ کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کے باوجود پاکستان کا حوالہ شامل کیا گیا ہے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حوالے سے بین الاقوامی توجہ اس حقیقت سے...
    سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان آنے والا جرمن سیاح شاہراہِ قراقرم پر سائیکلنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سیاح کو فوری طور پر پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جرمن سیاح نے حادثے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہراہ قراقرم کی خوبصورتی اور چیلنجز کو دیکھ کر یہاں سائیکلنگ کے لیے آیا تھا، مگر ایک موڑ کاٹتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کر کے اسپتال پہنچایا، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ شاہراہ قراقرم اپنی دشوار گزار راستوں اور...
    جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی کار ساز کمپنیوں، ہونڈا اور نسان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بورڈز نے انضمام کے لیے بات چیت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔البتہ انھوں نے عالمی مسابقت میں شدت کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں پر اپنا تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ اعلان سے ایک ممکنہ ٹائی اپ ختم گیا جس سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کار ساز ادارہ بن جاتا، جس کی مالیت 60 بلین ڈالر تھی۔فرموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ “دونوں کمپنیوں کے درمیان کاروباری انضمام پر غور کرنے کے لیے گزشتہ سال 23 دسمبر کو دستخط کیے گئے MOU (مفہوم کی یادداشت) کو ختم کرنے پر رضامند ہیں”۔ ذرائع نے پہلے...
    اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی ہوئیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کیلے، چکن، انڈے، لہسن، چینی، مٹن، بیف، دودھ، دہی، اور دال ماش شامل ہیں۔...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ آغا علی نے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب آزاد ہیں اور ایک نیا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آغا نے کہا کہ ’’لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔‘‘...
    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن، مرحلہ واربندش کا آغاز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سمز انگلینڈ کی غیر قانونی استعمال ہورہی ہیں، یوکے کی سمز یہاں پر باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو سستی بھی ہیں اور پہلے سے ایکٹو بھی ہیں۔ ’یعنی آپ سمز لیتے ہیں، کوڈ انٹر کرتے ہیں اور آپ کی سم ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگ اپنی شناخت چھپانے...
    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دے دیا۔ڈائریکٹر آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی نے چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور ساتھ ہی انہوں نیریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسی نیریٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رافیل گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو دنیا کے سب  سے کامیاب پروگرامز میں سے ایک قرار دیا۔انہوں نے جوہری توانائی کے ذریعے پائیدار اور کم کاربن بجلی کی پیداوار کے فروغ پر زور دیا۔واضح رہے کہ چشمہ پاور پلانٹ 5 نیوکلیئر ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ ہوگا۔
    رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل اور عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں کشتیوں کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جو ایک انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، عمرہ زائرین کے ویزے پر جا کر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ میزبان ممالک کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں...
    واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شفافیت آئے گی اور جوابی ٹیکس لگانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادی تجارت کے معاملے میں ہمارے دشمنوں سے بدتر ہیں۔ ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو بھاری خسارہ ہو رہا ہے، اور برکس ممالک پر کم از کم 100 فیصد ٹیرف عائد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کو بھی ایک برا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی...
    سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسولؐ نے حق تعالیٰ کے اس ارشاد کو نقل فرمایا:’’غیر محرم پر نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک مسموم تیر ہے، تو جو کوئی میرے خوف سے اسے ترک کر دے، تو میں اس کے بدلے میں اسے ایمان کی حلاوت بخشوں گا جسے وہ اپنے دل میں محسوس کرے گا‘‘۔ (مسند الشھاب القضاعی)سیدنا ابوامامہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمؐ نے فرمایا:’’تمھیں اپنی نظریں ضرور نیچی رکھنی چاہییں اور اپنی شرم گاہوں کی ضرور حفاظت کرنی چاہیے، ورنہ اللہ تمھارے چہروں کو مسخ کردے گا‘‘۔ (المعجم الکبیر للطبرانی)ابوسعیدؓ فرماتے ہیں کہ رسولؐ نے ارشاد فرمایا:’’ہرصبح دو فرشتے ندا دیتے ہیں: ہلاکت ہو ان مردوں پر جو عورتوں کے چکّر میں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر ،صدر زبیر طفیل،چیئرمین (سندھ) خالد تواب،سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر،سابق سینئرنائب صڈر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر اور دیگررہنمائوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر بھرپور خوش آمدید کہتے ہوئے ترک صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔یو بی جی رہنماؤں نے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، جو دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر استوار ہوگا۔ یہ تاریخی رشتہ محبت، بھائی چارے اور غیر متزلزل اعتماد کی ایک روشن مثال ہے، جہاں دونوں قومیں کامیابی...
    کراچی( کامرس رپورٹر) صدرپاکستان بزنس فورم(کراچی چیپٹر)،بانی وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اورکنوینراسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی ، ایف پی سی سی آئی ملک خدا بخش نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے اس دورے سے نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط ہونگے بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو مؤثر بنانے کی جانب بھی پیش قدمی ہوگی۔ملک خدا بخش نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان اور اسلامی ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے بلکہ امریکا،برطانیہ اور یورپ سمیت افریقی ممالک کے مابین بھی پاکستان...