اسلام آباد(  آ ئی این پی  )     پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ پلیئر ہیں ، آسٹریلیا کے میچ اور کپ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کب جیت جائے گا۔

 عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں کو شٹ اپ کال دیں،شیرافضل مروت 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف سست روی سے بیٹنگ پر پاکستان پر تنقید ہونے لگی جبکہ سست ترین بیٹنگ کا بدترین ریکارڈ بھی قومی ٹیم نے اپنے نام کیا۔

میچ میں مجموعی طور پر پوری ٹیم نے 284 میں سے 162 گیندیں ڈاٹ بال کھیلیں اور کوئی رن نہیں بنایا، 47 اعشاریہ 2 اوورز میں سے 27 اوورز ضائع کردیے، جس پر شائقین بھی ناراض ہیں۔
میچ میں بابراعظم نے 90 گیندوں 64 رنز بنائے، جس میں 52 گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا جبکہ فخر زمان نے 30، سعود شکیل نے 15 اور رضوان نے 11 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 260 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بابراعظم 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی؛ پاور پلے میں پاکستان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟
  • چیمپئنز ٹرافی 2025:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے ولیمسن اور نسیم شاہ کا بیان
  • پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان تجارت پائیدار بنیاد پر بڑھایا جائے
  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم بتادیے
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے لیے کرکٹ سے بڑھ کر
  • چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ