پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔

فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں لکھا گیا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت پر ہونے والے ظلم کو ہی لیٹر کے ذریعے عیاں کیا جا رہا ہے،تین سال میں عمران خان کا سیاسی حل نکال لیتے تو ملکی حالات بہتر ہو جاتے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 33 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہونے سے معیشت بیٹھ چکی ہے،امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ڈالر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ ملک میں مکمل طور پر جعلی اکانومی چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کی واحد صورت عمران خان کی رہائی ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام پرانی قیادت کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورعمران خان ریلیز کمیٹی بنانے کیلیے رابطے شروع کر دیے ہیں، عمران خان کی رہائی کیلیے قانونی اور سیاسی جدوجہد کا آغاز کر رہیے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 600 دن ہو چکے ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ریلیز کمیٹی بناں گا،عمران خان کے تمام کیسز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں،قبل ازیں کیسز ملتوی ہونے پر عمران خان کو بیس دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بدترین قیدے تنہائی کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایک بار پھر کیسز ملتوی کرکے وکلا اور فیملی سے ان کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں،ہمیں ڈر ہے کہ عمران خان کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کا عمران خان کی رہائی کیلیے فکرمند نظر نہیں آرہی، سلمان اکرم راجہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے معاون رہے ہیں، ان کی سلمان اکرم راجہ کی دلچسپی صرف پیسہ کا حصول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وکلا ٹیم اور میڈیا ٹیم کی فنڈنگ کا کبھی آڈٹ نہیں کرایا گیا، میڈیا ٹیم کے ہیڈ سلمان راجہ اور لیگل ٹیم کے ہیڈ شیخ وقاص ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قید تنہائی میں پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کرنی چاہیے تھی، عمران خان کی رہائی حکومت اور اسٹیبلشمینٹ کی طرح موجودہ قیادت بھی حق میں نہیں ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی موجود لیڈر شپ اسٹیبلشمنٹ نے انسٹال کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پرانی تمام لیڈر شپ کو ٹھڈے مار کر جیلوں میں ڈالا گیا، میرے خلاف صوبے بھر میں 48 کیسز بنائے گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ پر ایک بھی کیس نہیں ہے، میں ڈھائی سال سے ای سی ایل پر ہوں اور موجودہ پی ٹی آئی قیادت فنڈنگ کیلیے آئے روز غیر ملکی دورے پر چلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقاص اکرم اور ان کی فیملی پچھلے کئی ماہ سے کے پی ہاوس میں رہائش پذیر ہیں، شیخ وقاص اکرم پر سنگین الزامات عائد ہیں بچنے کیلیے کے پی ہا ئو س میں مقیم ہیں، حامد خان گروپ، شعیب شاہین،سلمان اکرم راجہ پر فنڈنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ بلکل واضح ہے، موجودہ قیادت کے ہوتے عمران خان کی رہائی کے امکانات بالکل نہیں ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل میں طویل قید سے پاکستان تقسیم ہو چکا ہے، جب تک عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاتا سیاسی عدم استحکام رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی کیلیے پی ٹی آئی کی موجودہ سلمان اکرم راجہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ریلیز کمیٹی لیڈر شپ

پڑھیں:

شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا خان صاحب کا پیغام ملا ہے۔سلمان اکرم راجا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، سلمان اکرم راجہ نے گاڑی سے اتر کر پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا عدالتی حکم نامہ بھی دکھایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اے ٹی سی کا ارڈر ہے، یہ توہین عدالت بھی ہے اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے،

ہمیں روکنا صریحا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی کہا گیا ہے کہ آپ رکیں، کوئی کام بھی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر ہمیں خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات دو دن پہلے تعینات کئے گئے ججز کو دے دیئے گئے، یہ بھی منصوبہ بندی سے کیا گیا، اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں، دھوننس کا نظام چل رہا ہے، یہ عوام کے سامنے ہے، رمضان کے بعد ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام
  • پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئےغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام
  • سلمان ‘ گوہر اوررئو ف کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے‘فواد چودھری
  • پی ٹی آئی کی قیادت ڈکٹیشن بہت لیتی ہے، فیصل چوہدری
  • آرمی چیف عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:  آرمی چیف 
  • عمران خان رہائی کیلئے کوئی منت سماجت نہیں کر رہے، صاحبزادہ حامد رضا
  • پی ٹی آئی کا حصہ نہیں پھر مقدمات کا سامنا کیوں کر رہا ہوں، فواد چوہدری
  • شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
  • ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
  • ’تنظیموں کی اصل طاقت اس کے کارکن اور ووٹ بینک ہوتے ہیں‘