2025-04-16@18:50:54 GMT
تلاش کی گنتی: 67
«عمران خان کی رہائی کیلیے»:
عالمی شہرت یافتہ گلوکار کشور کمار اور ماضی کی حسین ترین ہیروئن مدھو بالا کی ذاتی زندگی کے تلخ حقائق ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بہنوئی کشور کمار نے میری بہن کو بیماری کی حالت میں مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ فلمی دنیا کی ’ٹریجڈی کوئین‘ مدھو بالا نے دلیپ کمار سے تعلق ختم ہونے کے بعد گلوکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔ یہ شادی اس وقت ہوئی جب مدھو بالا کو دل کی ایک سنگین بیماری لاحق ہو چکی تھی اور ڈاکٹرز نے واضح کر دیا تھا کہ وہ صرف 2 سال زندہ رہ سکیں گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : بال ٹھاکرے جوانی میں مدھو بالا کے دیوانے...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل ۔اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ۔چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں ۔ اس موقع پر نیول...
کراچی: پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
پشاور: ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کے لیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔ کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی کاروبار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی، جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اس حوالے سے قانون سازی کررہی ہے، ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ 2 مہینے کا وقت دیتے ہیں، قانون سازی کریں۔ْ عدالت نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی کے حوالے سے قانون سازی کے لیے 2 مہینے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کرے اور رپورٹ جمع کرائے۔ دورانِ سماعت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلیے مزید وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے آج دلائل دینے تھے۔ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کیلیے وقت دیا جائے۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے، ٹھیک...
راولپنڈی/ لاہور: صوابی میں ایک ہفتہ قبل اغواء شہری کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات شہید آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، شہید سب انسپکٹر ہارون حیات راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے کو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔ آپریشن کے دوران مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں...
غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے، 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کر کے سینکڑوں افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا، انھوں نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو انخلا کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعطم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پربیان میں کہا کہ شاہ چارلس کی علالت سے متعلق پتا چلا۔ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔ برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ چارلس کو کیمو تھراپی کے عارضی ضمنی اثرات کے باعث اسپتال...
اسلام آباد سے لاپتہ صحافی وحید مراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ صحافی وحید مراد کی ساس عابدہ نواز کی جانب سے درخواست دائر میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی کمپنی تھانے میں درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا مغوی کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے زریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع ، آئی جی اور ایس ایچ او کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک 5 دن کے لیے ایف آئی اے کے حوالے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رات دو بجے کالی وردی میں ملبوس...
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں وکلا برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت...
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اپنی انسٹا گرام آئی ڈی پر معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ آڈیو بھی لیک کردی۔ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر بھاری رشوت مانگی ہے۔ ماڈل نادیہ حسین نے کہا مجھے حیرت ان لوگوں پر ہے جو مجبور لاچار عورت سے منہ پھاڑ کر پیسے مانگتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : 54 کروڑ کی خورد برد الزام: نادیہ حسین کے شوہر اور شریک ملزم کی ضمانت منظور نادیہ حسین نے...
حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن روزویلٹ ہوٹل نیویارک کا مستقبل ابھی تک غیر طے شدہ ہے جبکہ نیویارک سٹی گورنمنٹ نے ہوٹل کی لیز کا 228 ملین ڈالرکا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔ حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں، حکومت...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔ اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔ پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ میچ سے قبل...
اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن روزویلٹ ہوٹل نیویارک کا مستقبل ابھی تک غیر طے شدہ ہے جبکہ نیویارک سٹی گورنمنٹ نے ہوٹل کی لیز کا 228 ملین ڈالرکا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔ حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔ یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا 2026...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹراعجاز احمد چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہی دائرہ اختیار ہے جس کی 3 بڑی وجوہات...
دنیا کے سرد مقامات سے کراچی سمیت دیہی سندھ کی مختلف آب گاہوں پرعارضی قیام کرنے والے مہمان پرندوں نے واپسی کے لیے رخت سفرباندھ لیا۔ سائبیریا سمیت دنیا کے سرد ممالک سے خوراک کی تلاش میں نقل مکانی کرنے والے مہمان پرندوں کی واپسی کا سفرشروع ہوگیا، پرندوں کےغول کے غول کی انتہائی منظم اندازمیں واپسی کے مناظرشہر کی فضاؤں میں اکثروبیشتردکھائی دینے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز پرسائبیریا سمیت دنیا کے سردترین مقامات سے مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، یہ مہمان پرندے انڈس فلائی وے زون کے راستے ہزاروں میل کا سفرطے کرکے کراچی سمیت سندھ بھر کی آب گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ ویڈیو بشکریہ جواد میمن ہرسال نومبر...
چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے اگلے 2ماہ کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نیا ججز روسٹر جاری کیا گیا۔ ججز روسٹرکے مطابق 3 مارچ سے 5مئی تک لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر25سنگل اور10 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 10ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل دو رکنی بینچ ٹیکس اور بنکنگ کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل...
پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس،...
جام شورو(نمائندہ جسارت)جساف جامشورو کی جانب سے سکرنڈ سے اغوا ہونے والے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کی رہائی کے لئے ڈسٹر کٹ پریس کلب جامشوروپر سندھ یونیورسٹی جساف کے طلباء کی جانب سے طالب علم وکیل رہنما ثقلین شبانی موڑ شاہ علی خان اور دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکرنڈ میں نامعلوم اَفراد کی جانب سے جساف کارکنوں اور نامعلوم اَفر اد اَغوا کندگان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد اَزاں نامعلوم مسلح اَفراد جساف رہنما امیر عمرانی کے گھر میں گھس کر اِہل خا نہ کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کو اَغوا کرکے لے گئے۔مظاہرین...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںلاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔ عدالت نے گمشدہ افراد کی تحقیقات کے لیے مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جہاں لاپتا افرادکی گمشدگی کے مقدمات درج نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گمشدہ افراد کی تحقیقات کے لیے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں سے رجوع کریں، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار تھانے آئیں گے، لہٰذا مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہری اسماعیل تھانہ گڈاپ...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی نے اکمل باری کے توسط سے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ پرامن جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مینار پاکستان پر 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی رہائی کیلیے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے 11 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، عمر ایوب کی سربراہی میں 11 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلیے حکمت عملی بنائے گی، ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال شامل ہوں گے، شاہفرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، علی محمد خان اور رئوف حسن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی، فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز 5 بجے طلب کیا ہے، ذرائع...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی اور کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں...
اسلام آباد: عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ایک ارب 58 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک کے 9 رکنی وفد نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور چوتھے توسیعی منصوبے کو ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا ہے، عالمی بینک زیرتعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے لیے بھی 390 ملین امریکی ڈالر فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری نے محمدعلی راجپوت،تقی شیخ،شجاع الدین شیخ،سعید الدین طاہر آرائیں، شہزاد احمد،نعمان کے ساتھ حیدرآبادہوسٹ لائیز کلب کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں شرکت کی،ہوسٹ لائیز کلب صدر اشفاق احمد کیمپ، چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کیمپ چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے فری آئی کیمپ کا دورہ کرایا اور کہا کہ ہم اللہ کی رضا اور غریب عوام کی خدمت کیلیے فری آف کاسٹ آنکھوں کے آپریشن میں کررہے ہیں، تقریباً 500 کے قریب کیٹریکسز و دیگر آئی کے آپریشن فری کیے جائیں گے، صدر اشفاق احمد نے کہا ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کررہے ہیں، ہرسال فری...
اسلام آباد: خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ دورانِ سماعت جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکوٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عدالت...
اسلام آباد: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پیکا کا قانون اتنی جلد بازی میں بنایا گیا کہ شقوں کے نمبر بھی درست درج نہیں کیے گئے، قانون میں اس قدر غلطیاں ہیں کہ درخواست دہندہ کی دو تعریفیں کر دی گئی ہیں اور درخواست دہندہ کی دونوں تعریفیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ پیکا کے تحت بنائی...
غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز) اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پرحماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہیں ۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ملکیت میں غزہ ایک بڑی رئیل اسٹیٹ سائٹ ہوگی‘ حماس کوواپس نہیں آنے دیںگے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں یرغمالیوں کی رہائی روکنے کا اعلان کیا۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتے کے دوران...
لاہور: جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام طلب کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزید4 ایڈیشنل ججوں کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے 13 فروری تک نام طلب کرلیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل جج ضلعی ججوں میں سے لیے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیوں کیلیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں سابق جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا۔ ارشد ملک سیاسی افراد کے ریفرنس سن رہے تھے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ جج کا کیا کام ہے کہ وہ سیاسی افراد سے گھروں میں ملاقاتیں کرے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ برطرفی کے خلاف اپیل زیرالتواء تھی جب ارشد ملک کا انتقال ہوا۔ قانون کے مطابق نظرثانی یا اپیل صرف متاثرہ جج...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کا ٹنڈو جام غریب آباد کالونی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، جبکہ بڑی تعدادمیں ٹنڈوجام سٹی کے لوگوں نے ہمارا اعلان پرامن پاکستان میں شمولیت کی جس پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے ٹنڈوجام سٹی پر سینئر نائب صدر راجہ حنیف گدی اور جنرل سیکریٹری جبار شاہ کو نامزد کرکے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس موقع پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں تمام شعبوں میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے پلیٹ فام سے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کیلئے اور دفاع پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ہمیں سب سے...
برطانیہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے این ایچ ایس نے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی بڑا ٹرائل شروع کردیا ہے۔مقامی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میںنیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے کیے گئے اعلان کے مطابق بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت پر مشتمل سب سے بڑی آزمائش میں7 لاکھ خواتین حصہ لے رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹرائل رواں سال کے ماہ اپریل سے شروع ہو گا اور 30 مقامات پر 5 مختلف اے آئی پلیٹ فارمز کو جانچ کیا جائے گا تاکہ یہ پتا لگے کہ یہ ٹیکنالوجی تشخیص کے عمل کو خاصی حد تک تیز کر کے ریڈیولوجسٹس پر کام کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے۔یہ...
اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ایک دہائی کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد پر رہی ہے، جس سے اسٹیٹ بینک پر شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک کم کرنے کیلیے دبائو بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیرت خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی، سبزیوں اور ایڈیبل آئل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، یہ اضافہ اگرچہ نومبر 2015 کے بعد کم ترین اضافہ تھا۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ای سی سی نے وزارت...
اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہفتے کو جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشنآف پاکستان کا اجلاس عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کثرت رائے سے محمد طارق آفریدی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، عبدالفیاض ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، مس فرح جمشید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، انعام اللہ خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ثابت اللہ خان ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، صلاح الدین ایڈووکیٹ، صادق علی ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ، سید مدثر امیر ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ ، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور قاضی جواد احسان اللہ ایڈووکیٹ عدالت عظمیٰ کی بطور ایڈیشنل جج پشاور...
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اعلیٰ عدلیہ میں نئے ججز کی شمولیت کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کے لیے 40 ناموں پر غور کیا گیا تھا اور تفصیلی مشاورت کے بعد کمیشن نے 10 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اہم اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ...
اسلام آباد(آن لائن)ارشد شریف قتل کیس میں جودیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد(صباح نیوز)فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان آئی ہے امید ہے برطانیہ کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔شمالی علاقہ جات میں فلائٹس شروع ہوں گی نئے جہاز بھی لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ہوا۔ وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہاکہ لائف اپارٹمنٹس جی 13میںپانیکا مسئلہ موجود ہے، ہائیڈرولوجیکل تحقیقات کیلئے وسیع سٹڈیز عمل میں لائی گئی ، منصوبے شروع کرنے سے قبل اور کام کی مراحل کے دوران مٹی کے ٹیسٹنگ کئے گئے ہیں دس دس سالوں سے لوگ پیسے دیئے ہوئے ہیں، پراجیکٹس ایک کر...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت...
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں چیٹ جی پی ٹی کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسسٹنٹ اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکا میں ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے، جس سے امریکی ٹیک مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق 10 جنوری کو ریلیز کیے جانے والے ڈیپ سیک کے وی 3 ماڈل کے حوالے سے اس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اوپن سورس ماڈلز میں سرفہرست ہے اور عالمی سطح پر جدید ترین ’کلوزڈ...
سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) جوڈیشل کمیشن پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس عدالت عظمیٰ میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی۔ اعلامیہ کے مطابق تسنیم سلطانہ، خالد شاہوانی، عثمان علی ہادی، نثار بھنبھرو، جعفر رضا، حسن اکبر، عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع بھی کی۔ یاد رہے چیف جسٹس نے جوڈیشل...
اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لیے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کے لیے 46 ناموں پر غور ہوگا، جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام شامل ہیں۔ وکلاء میں علی حیدر ادا، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجا جواد علی سحر، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی...

حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ان اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے جنھیں آج کسی وقت رہا کیا جائے گا۔ عالمی رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمد ہونا تھا تاہم اسرائیل آخری لمحے تک جارحیت سے باز نہ آیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری نہ کرنے کا بہانہ تراشتے ہوئے حملے جاری رکھے۔ تازہ ترین پیشرفت میں حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے جنھیں آج کسی بھی وقت ریڈ کراس کے ذریعے رہا کردیا جائے گا۔ اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے انھیں حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کے نام...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیم عافیہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ریاست کی نظر میں اپنے شہریوں کی کتنی قدرومنزلت ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا22 سال سے امریکی قید ناحق میں ہونا شرمناک ہے۔ مگر اب حکومت اور اداروں کو انہیں رہا کرانے کا ایک سنہری موقع میسر آیا ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں اوروہ ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جس سے وائٹ ہائوس میں عام معافی کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کیلیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھیپاکستان سے امریکٓ پہنچ گئے ہیں جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے...
کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔ عدالت کی جانب سے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم۔ دوران سماعت درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محمد یوسف 2017ء سے تھانہ سائٹبی کی حدود سے لاپتا ہے، 8 برس سے عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری کہاں ہے؟، اب تک کیا کارروائی ہوئی ہے؟۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز نے لاپتا شہری کو ازخود لاپتا قرار دیا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرا بھائی خود کیسے لاپتا ہوسکتا ہے، وہ شادی شدہ ہے اور3 بچے ہیں، خاندان کو چھوڑ کر کیسے جا سکتا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے حوالے سے شائع کردہ اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپ کے لیے پروازوں کے آغاز کے لیے جو اشتہار جاری کیا، اس کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، انہوں نے جہاز دکھایا کہ وہ سیدھا ایفل ٹاور...
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے فوری طور پر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل پر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ کی رحم کی بنیاد پر رہائی کے لیے پٹیشن کی حمایت میں بارہ لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کے ہمراہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئیں ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست کے حوالے سے وہ اگلے...
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیدی نمبر 804 کو رہا کردے، اسطرح پی ٹی آئی کا مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی کوئی بات تو مان لے، پی ٹی آئی قیدی نمبر آٹھ سو چار کو رہا کروانا چاہتی ہے، حکومت جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے اسے رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے وہ رہا ہوجائے گا اور یہ چپ کرجائیں گے۔ قادر پٹیل کے اس مشورے پر ایوان میں قہقے لگے۔...
سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام ہو ا ہے، ان کی خواہش کے باوجود ترسیلات زر بند نہیں ہوئیں بلکہ ان میں ا ضافہ ہوا ہے ، عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی طرف سے کوئی دباو نہیں ہے، وہ باہر آئیں گے یا نہیں اس کے بارے میں پیش گوئی نہیں کرسکتا یہ عدالتوں کا کام ہے، سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنے گھروں کو خرچے کے لیے پیسے بھیجتے ہیں، یہ پی ٹی آئی یا عمران خان کی فرمائش پر بند ہونا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے...
اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا،13 سے 17 جنوری تک کیسوں کی سماعت کے لیے 7 سنگل بینچ اور 3 ڈویڑن بینچ دستیاب ہونگے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 14 جنوری سے دستیاب ہونگے ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز آئیندہ ہفتے رخصت پر ہونگی،پہلا ڈویڑن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہو گا ،دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا ،تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا ،چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویڑن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا ،چیف جسٹس...
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیش کش کی گئی ہے نہ رہائی کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوئی پیش کش حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعووں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے مختلف فیکلٹیزکے مستحق اور ہونہار طلبہ کی مدد کے لیے اسکالرشپ کی ایک سیریز کی منظوری دے دی ہے یہ اسکالرشپ یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جو مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کریں گے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹر اے کیو مغل کے نام سے منسوب اسکالرشپ فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کیلیے مختص کی گئی ہے جس کے تحت دوسرے تیسرے اور آخری سال کے کل چارقابل اور ضرورتمند طلبہ کو دی جائیں گی سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو کے نام...