واشنگٹن:

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کی حکمت عملی شامل ہے، جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔

ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو دوبارہ امریکہ میں داخل ہونے کا سوچنا بھی مشکل ہوگا۔ جو کوئی بھی امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گا، وہ مجرم قرار پائے گا۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور ان کے اقدامات سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کیرولین لیویٹ نے وفاقی اداروں کے فنڈز روکنے کے اقدام کو عارضی قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ صدر

پڑھیں:

امریکا: وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضے منجمد کرنے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام روک دیا

وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا۔

یہ گرانٹس اور قرضے امریکا میں لوکل حکومتوں، اسکولوں اور نان پرافٹ تنظیموں کی بقاء کے لیے لازمی تصور کیے جاتے ہیں۔

انتظامیہ کی کوشش تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کے تازہ ایگزیکٹو آرڈرز کی روشنی میں ان گرانٹس اور قرضوں کا جائزہ لینے کے بعد پروگریسو نوعیت کے جاری اقدامات کو ختم کردے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے امریکی حکومت کنفیوژن کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی رقم کے کنٹرول پر آئینی تنازعہ کھڑا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب سے حکمنامہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب فنڈنگ کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدارتی حکمنامے پر چند منٹ بعد عمل شروع ہونا تھا۔

واضح رہے کہ ری پبلکن انتظامیہ فاسل فیول کی پیداوار بڑھانا چاہتی ہے، ٹرانس جینڈرز کے تحفظ کے اقدامات ختم کرنا چاہتی ہے، ساتھ ہی ڈائیورسٹی ، ایکویٹی اور انکلوژن سے متعلق بائیڈن دور کے اقدامات کو مٹانا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کو وائٹ ہاؤس مدعو کرلیا
  • امریکہ: ٹک ٹاکرز، بلاگرز اور پوڈ کاسٹرز کو وائٹ ہاؤس کی کوریج کی اجازت
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو وائٹ ہاﺅس دورے کا دعوت نامہ
  • غیر قانونی داخل ہونے والا مجرم کہلائے گا،ترجمان وائٹ ہاؤس
  • ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے تلوار چلادی
  • چین کی اے آئی ایپ کے قومی سلامتی کو لاحق مضمرات دیکھ رہے ہیں، امریکا
  • امریکا: وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضے منجمد کرنے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام روک دیا
  • صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے، ترجمان وائٹ ہاؤس
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نریندرمودی سے رابط‘بھارت امریکہ میں بننے والے مزید سیکورٹی آلات خریدے.امریکی صدر