حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی پی ایل میں انجری کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیوی بولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے۔ لوکی فرگوسن ہفتے کے روز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ہونے والے میچ میں دو گیندیں کرا کر ہی انجرڈ ہوگئے تھے۔
پنجاب کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف منگل کو ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوکی فرگوسن غیر معینہ مدت تک کے باہر ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے آخر تک ان کے فٹ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
لوکی فرگوسن سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اننگز کے چھٹے اوور کی دوسری گیند کے بعد ہی ٹانگ میں تکلیف کے باعث میدان سے چلے گئے تھے۔ جس کے بعد سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف باآسانی حاصل کر لیا تھا۔
واضح رہے لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی آئی ایل ٹی 20 میں ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد کے ایڈم زمپا بھی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔