لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور:
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ کا کتا مار مہم روکنے کا حکم
لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں جاری کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مہم فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ التمش سعید عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔