لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔

کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔

اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔

پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں بھی حصہ لیا تاکہ فٹنس کو برقرار رکھا جا سکے۔ 

قومی ٹیم 12 مارچ کو کیویز کے دیس جانے کے لیے پرواز بھرے گی جہاں وہ میزبان ملک کی ٹیم کے خلاف پانچ ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنگلا دیش پاکستان ٹیم کی میزبانی کیلیے تیار، دورہ کب ہوگا؟

کراچی:

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ چیف فاروق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم رواں برس کے وسط میں ہماری مہمان بن سکتی ہے، جولائی میں مختصر ٹور ہو سکتا ہے، اس سے قبل مئی میں ٹائیگرز 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیے لیے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ چیف فاروق احمد سے ملاقات کے مثبت ثمرات سامنے آنے گلے۔

بی سی بی نے کہا ہے کہ ہم رواں برس کے وسط میں پاکستان کی میزبانی کریں گے، تاہم اس کی تفصیلات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو آگاہ کریں گے۔

فاروق احمد کا کہنا ہے کہ رواں برس کے وسط میں وائٹ بال ٹور کے لیے پاکستان ٹیم بنگلا دیش آئے گی، بنگلا دیش نے بھی مئی میں آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت مئی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کیلیے پاکستان بھی جانا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کی سائیڈ لائن پر بنگلا چیف اور محسن نقوی کے درمیان اس ٹور پر بات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کا امکان

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ہمیں بتایا کہ وہ ایف ٹی پی کے باہر بھی ٹور کریں گے اور یہ جولائی میں مختصر ٹور ہو سکتا ہے، جو بیشتر یقینی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے مستقبل میں پاکستان میں سہ ملکی سیریز میں شمولیت پر بھی بات کی ہے، جب بھی ہمیں موزوں وقت میسر ہوا اسے بھی عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔

فاروق احمد نے مزید کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے جلد اخراج کے بعد بنگلا دیش بھی آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تعمیر نو کا سوچ رہا ہے، 2027 میں میگا ایونٹ کی میزبانی افریقا کے 3 ممالک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے، بی سی بی اس حوالے سے اپنی پالیسی دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی سی بی مینز کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے سربراہ نجم العابدین فہیم خاصے تجربہ کار ہیں اور وہ ان معاملات کو بخوبی سنبھال سکتے ہیں، ہم ملکی کرکٹ کو آگے لے جانے کیلیے ان سے مشاورت کریں گے، نجم الحسین شنتو کی جگہ نئے کپتان کا چناؤ بھی اہم معاملہ ہے، نئے کپتان کا چناؤ ان پلیئرز میں سے ہی کیا جائے گا جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملکی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔

فاروق احمد کا کہنا تھاکہ بنگلا بورڈ مشفیق الرحیم کو فیئرویل دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، انہوں نے گزشتہ ہفتے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ ہماری ٹیم کے لیجنڈز میں سے ایک ہیں، مجھے یاد ہے انہوں نے 2005 میں جب اپنی شروعات کی تھی اس وقت وہ 2007 کے ورلڈ کپ میں اہم رہے تھے، وہ نئی نسل کے لیے روشن مثال ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی
  • محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟
  • پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
  • پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
  • بنگلا دیش پاکستان ٹیم کی میزبانی کیلیے تیار، دورہ کب ہوگا؟
  • دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری
  • بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود