لاہور:

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزید4 ایڈیشنل ججوں کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے 13 فروری تک نام طلب کرلیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں چار ایڈیشنل جج ضلعی ججوں میں سے لیے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیوں کیلیے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نام جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں طلب کیے گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں جوڈیشل کمیشن

پڑھیں:

وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ ایڈیشنل ججز میں حسن نواز مخدوم، وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، احسن رضا کاظمی، جاوید اقبال وینس، جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت ان کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون کے سیکرٹری راجہ نعیم کے دستخط سے جاری ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
  • لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • سپریم کورٹ کیلئے 8ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے نام طلب
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
  • لاہور ہائیکورٹ: 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا