پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ 

ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ صورتحال، نفری اور حدود و وسائل پر مبنی برینفگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ ایم نائن، شہید ذوالفقار علی بھٹو، نادرن بائی پاس، انڈس، لیاری، نیشنل، ایم فائیو، مہران، ٹھٹھہ ٹو مٹھی، حیدرآباد میرپورخاص اور حیدرآباد بدین ہائے ویز شامل ہیں۔ پولیس ہائے وے پیٹرول یونٹ کی قیادت ایک ڈی آئی جی، 3 ایس ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز کریں گے، ڈی آئی جی اور ایک ایس ایس پی حیدرآباد، جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اور ایک سکھر میں تعنیات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی اور واحد مقصد صرف جرائم کی روک تھام ہے، شہروں میں لگے کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف جنریٹ ہونے والے الرٹ سے متعلقہ پولیس سمیت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول بھی متحرک ہو جائے گی۔ اندرون سندھ میں ہائے ویز پر قائم پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی، پیٹرولنگ گاڑیوں اور نفری کی تعداد اور دیگر انتظامات پر مبنی تجاویز برائے منظوری سندھ حکومت کیلئے تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس رسپانس کو ہائے ویز تک وسعت دینا اور مؤثر بنانا ہے، چوری شدہ گاڑیوں کی منتقلی کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنا اور شہریوں کو محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیٹرولنگ پولیس ڈی آئی جی ہائے ویز جائے گی

پڑھیں:

پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن،مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔

سینئروزیر مریم اورنگزیب سے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین بھی شرکت تھے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی،ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزید تیز ہوگی۔منصوبے سے چھوٹے کسان اور خواتین خوشحال ہوں گے ،15ہزارلائیو اسٹاک کارڈز اور 80 ارب روپے کی سبسڈی سے کسان کو فائدہ ہوا۔آسان قیمت پر زرعی مشینوں کی فراہمی سے زراعت فروغ پارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: غیرملکی ٹیموں کے آمدورفت کے دوران آج رات کن شاہراہوں پر روٹ لگائے جائیں گے؟
  • علی امین گنڈاپور عمران خان سے کونسا فیصلہ کروانے میں کامیاب؟
  • پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گیس کی پیداوار میں اضافے کیلیے نئی پالیسی متعارف
  • اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ 
  • اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • سندھ کے طلباء کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں سکالرشپس متعارف
  • پنجاب میں “مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کروانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کروانے کا فیصلہ