چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔  

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: 4 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔

ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے درخواست پر حکومت سے جواب طلب
  • رمضان المبارک کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوقات کار جاری
  • سندھ  سیلاب متاثرین کے بجائے کسی اور کے مکانات بنائے جارہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی  
  • سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: 4 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
  • سی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف
  • بجلی بلوں میں 21 ارب کی اووربلنگ،ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف
  • پیکا ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے