فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ، کشمیریوں کے قتل عام اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور کشمیریوں کو اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی منظوری کے بعد بھی ان کو حق خود ارادیت کے حق سے محروم رکھ کر یہ عالمی ادارے و عالمی طاقتیں برابر کی مجر م ہیں۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آج ہونے مارچ میں شرکت کرکے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہارکریں۔مارچ میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک بھارت سے تعلقات کی مخالفت کریںگے: حافظ نعیم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام صبح آزادی کشمیر تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کے صوبائی و ضلعی ہیڈکوارٹرز، چھوٹے بڑے شہروں میں اہل کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور مارچز نکالے جائیں گے۔ لاہور میں مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کروں گا، مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی دوں گا۔ پاکستانی گھروں سے جوق در جوق نکلیں اور کشمیریوں سے محبت کا اظہار کریں۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل تحریک پاکستان ممکن نہیں۔ مقبوضہ وادی میں ہندوستان کی 10 لاکھ قابض فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کر  رہی ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔    منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ  جماعت اسلامی حکومت پاکستان کو باور کراتی رہے گی کہ کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ پاکستان کو ایجنڈے کے تحت افغانستان سے لڑایا جا رہا ہے اور بھارت سے دوستی اور تجارت کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک بھارت سے کسی قسم کے تعلقات کی مخالفت کریں گے۔ حکومت کشمیر پر اے پی سی بلائے۔ پاکستان کے اندر بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں، حکومت بھارتی دہشت گردی پر کیوں خاموش ہے۔ جنرل (ر) باجوہ کی کشمیر پر سودے بازی  کے حوالے سے بھی باتیں ہو رہی ہیں، دفتر خارجہ اس حوالے سے وضاحت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
  • آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، جماعت اسلامی
  • کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک بھارت سے تعلقات کی مخالفت کریںگے: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی،آج ہوگی،شہر بھر میں کیمپ قائم
  • جماعت اسلامی کا ملک گیر یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم، کل یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی
  • پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر
  • جماعت اسلامی کا مظفر آباد میں کشمیر مارچ، مسلمان ملکوں سے بھارت کے بائیکاٹ کا مطالبہ
  • اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خان