ہمارا اعلان پرامن پاکستان اللہ کی رضا کیلیے کام کررہا ہے،خلیفہ تسلیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کا ٹنڈو جام غریب آباد کالونی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، جبکہ بڑی تعدادمیں ٹنڈوجام سٹی کے لوگوں نے ہمارا اعلان پرامن پاکستان میں شمولیت کی جس پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے ٹنڈوجام سٹی پر سینئر نائب صدر راجہ حنیف گدی اور جنرل سیکریٹری جبار شاہ کو نامزد کرکے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس موقع پر خلیفہ تسلیم راجپوت نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں تمام شعبوں میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے پلیٹ فام سے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کیلئے اور دفاع پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ہمیں سب سے پہلے محب وطن پاکستانی بننا ہوگا اور پاکستان میں رہنے والے مظلوم مسکین غریب عوام کی خدمت کریں گے مل جل کے کام کریں گے۔ مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت اور دیگر کو اجرکوں کے تحفے پیش کیے گئے ، ان کے ہمراہ صوبائی سندھ کے سینیئر نائب صدر رئیس شمن علی چانڈیو ایجوکیشن ونگ کے صوبائی کوارڈینیٹر ارشاد علی راجپوت ٹنڈو جام کے کوارڈینیٹر طالب علی راجپوت شاہنواز چانڈیو زاہد نمبردار افضل راجپوت اور دیگر ذمہ داران ساتھ تھے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہمارا اعلان پرامن پاکستان تسلیم راجپوت
پڑھیں:
افغانستان کا پاکستان کے دینی مدارس کے کے لئے امداد کا اعلان
ذرائع کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تعاون سے کام کرنیوالے ٹی وی چینل افغانستان انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ افغان عبوری حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کو "نئے سال کے بجٹ" میں پاکستان کے مذہبی مدارس کے لیے 9 ملین ڈالر مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے حال ہی میں وزیر خزانہ محمد ناصر اخند اور طالبان کے مرکزی بینک کے سربراہ نور احمد آغا کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔