لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ 2 ماہ کیلیے ججز روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے اگلے 2ماہ کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نیا ججز روسٹر جاری کیا گیا۔ ججز روسٹرکے مطابق 3 مارچ سے 5مئی تک لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر25سنگل اور10 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 10ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل دو رکنی بینچ ٹیکس اور بنکنگ کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل بینچ ٹیکس، کمرشل اور نوعیت کے کیسز پر سماعت کرے گا۔
روسٹر کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نیب سمیت سنگین جرائم کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل بینچ سول اپیلوں پر کی سماعت کرے گا۔
جسٹس شاہد کریم اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ سول اور ٹیکس نوعیت کے کیسز پر سماعت کرے گا اور جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس وقار حیدر اعوان پر مشتمل بینچ سول کیسز اور انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بینچ منشیات کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس حسن نواز مخدوم پر مشمل بینچ سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت کرے گا پر سماعت کرے گا لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس کے کیسز
پڑھیں:
9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آ باد:سپرم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں 28 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ انتخابی دھاندلی کی درخواست میں عمران خان کے ساتھ شیرافضل مروت بھی فریق ہیں۔