پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں، ایف آئی اے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن، مرحلہ واربندش کا آغاز
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم وقارالدین سید نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سمز انگلینڈ کی غیر قانونی استعمال ہورہی ہیں، یوکے کی سمز یہاں پر باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جو سستی بھی ہیں اور پہلے سے ایکٹو بھی ہیں۔ ’یعنی آپ سمز لیتے ہیں، کوڈ انٹر کرتے ہیں اور آپ کی سم ایکٹیویٹ ہوجاتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ لوگ اپنی شناخت چھپانے کے لیے یہ سمز استعمال کرتے ہیں، لوکل سمز پر پی ٹی اے نے بڑا کام کیا ہے، ہمارے ٹیلی کام آپریٹرز نے بھی بڑا کام کیا ہے، بہت سے رولز ریگولیشنز موجود ہیں، سمز کی بائیومیٹرک ہوتی ہے، شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بعد سم ایشو ہوتی ہے، اس کے بعد او ٹی بی بھیجتے ہیں، پھر مسیج بھیج کر سم ایکٹو ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجرا پر کریک ڈاؤن
’مقامی سمز جس بندے کے نام ہوتی ہیں، اس کی آئی ڈی کسی بھی صورت چھپی نہیں رہ سکتی، لہذا جرائم پیشہ افراد نے اپنی آئی ڈیز کو چھپانے کے لیے انٹرنیشنل سمز کا استعمال شروع کردیا ہے، یہ کیسے خریدی جاتی ہیں تو اس کے لیے ٹک ٹاک جیسی ایس پر ایڈ چلتے ہیں، آپ آن لائن خریدتے ہیں، ہفتہ دس دن میں وہ آپ کو پہنچ جاتی ہے، اس کے بعد آپ سم موبائل میں ڈالتے ہیں اور اس کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انگلینڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پاکستان پی ٹی اے سائبر کرائم سمز وقارالدین سید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ا ئی اے پاکستان پی ٹی اے وقارالدین سید ایف ا ئی اے کے لیے
پڑھیں:
خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خط پر خط آرہے ہیں.منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں. ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا. میں اپنی کارکردگی لے کر آپ کے سامنے پیش ہوئی ہوں۔پنجاب کے شہر نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد میرا پہلا اجتماع نارووال میں ہے، ایک سال کی کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں. 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی ہیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں. صرف اڈیالہ جیل سے بری خبریں آرہی ہیں. اڈیالہ سے صرف خط پر خط آرہے ہیں. اڈیالہ والے منتیں کررہے ہیں کہ ہمیں بچالو۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے. ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے. جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق میں اس کے بھائی اور پنجاب میں کی بیٹی کی حکومت ہے. مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، اسٹاک مارکیٹ آج بلندیوں پر ہے جبکہ دہشت گردی ملک میں دوبارہ آگئی تھی .لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے اور مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب سے ایک ہی خبر آتی تھی کہ گوگی یہ کھا گئی اور پنکی وہ کھا گئی، پہلے سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا. میں نے ایک سال میں پنجاب میں دن رات ایک کرکے کام کیا، آج صوبے کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، جبکہ روٹی 25 روپے سے 12 سے 13 روپے پر آگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت غریبوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہی ہے جبکہ کسانوں کو کسان کارڈ دیے گئے ہیں. اس کے علاوہ معذور افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں. یوتھ کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ ہم اسکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے کر جارہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں. آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے۔ عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا۔مریم نواز نے کہا کہ جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے. اس کے علاوہ مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے جبکہ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم دن رات پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں.ہم نے مڈل مین کو نکال کر کسانوں کو قرضے دیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے لیے مشینری بھی لے کر آ رہے ہیں، ہم نے ایک سال میں کسانوں کو 10 ہزار ٹریکٹر دیے۔