سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے.موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں.

موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں لکھا گیا ہے. عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت پر ہونے والے ظلم کو ہی لیٹر کے ذریعے عیاں کیا جا رہا ہے.تین سال میں عمران خان کا سیاسی حل نکال لیتے تو ملکی حالات بہتر ہو جاتے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 33 فیصد ٹیکسٹائل ملز بند ہونے سے معیشت بیٹھ چکی ہے.امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ڈالر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ ملک میں مکمل طور پر جعلی اکانومی چلائی جا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کی واحد صورت عمران خان کی رہائی ہے. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام پرانی قیادت کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورعمران خان ریلیز کمیٹی بنانے کےلیے رابطے شروع کر دیے ہیں. عمران خان کی رہائی کےلیے قانونی اور سیاسی جدوجہد کا آغاز کر رہیے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 600 دن ہو چکے ہیں. موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا.عمران خان کے تمام کیسز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے ہیں.قبل ازیں کیسز ملتوی ہونے پر عمران خان کو بیس دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بدترین قیدے تنہائی کا سامنا کرنا پڑا تھا.ایک بار پھر کیسز ملتوی کرکے وکلا اور فیملی سے ان کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں.ہمیں ڈر ہے کہ عمران خان کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ  لیڈر شپ کا عمران خان کی رہائی کیلیے فکرمند نظر نہیں آرہی. سلمان اکرم راجہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے معاون رہے ہیں. ان کی سلمان اکرم راجہ کی دلچسپی صرف پیسہ کا حصول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا ٹیم اور میڈیا ٹیم کی فنڈنگ کا کبھی آڈٹ نہیں کرایا گیا، میڈیا ٹیم کے ہیڈ سلمان راجہ اور لیگل ٹیم کے ہیڈ شیخ وقاص ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قید تنہائی میں پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کرنی چاہیے تھی، عمران خان کی رہائی حکومت اور اسٹیبلشمینٹ کی طرح موجودہ قیادت بھی حق میں نہیں ہے. انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی موجود لیڈر شپ اسٹیبلشمنٹ نے انسٹال کی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پرانی تمام لیڈر شپ کو ٹھڈے مار کر جیلوں میں ڈالا گیا. میرے خلاف صوبے بھر میں 48 کیسز بنائے گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ پر ایک بھی کیس نہیں ہے. میں ڈھائی سال سے ای سی ایل پر ہوں اور موجودہ پی ٹی آئی قیادت فنڈنگ کےلیے آئے روز  غیر ملکی دورے پر چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقاص اکرم اور ان کی فیملی پچھلے کئی ماہ سے کےپی ہاوس میں رہائش پذیر ہیں. شیخ وقاص اکرم پر سنگین الزامات عائد ہیں بچنے کےلیے کےپی ہاؤس میں مقیم ہیں. حامد خان گروپ، شعیب شاہین،سلمان اکرم راجہ پر فنڈنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ بلکل واضح ہے، موجودہ قیادت کے ہوتے عمران خان کی رہائی کے امکانات بالکل نہیں ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل میں طویل قید سے پاکستان تقسیم ہو چکا ہے، جب تک عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاتا سیاسی عدم استحکام رہے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی سلمان اکرم راجہ انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ریلیز کمیٹی لیڈر شپ

پڑھیں:

فواد چوہدری کا غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام دوستوں نے پورا زور لگا لیا ہے، یہ ملاء صرف پاکستان میں کے ایف سی وغیرہ اور نہتے لوگوں کے خلاف جہاد کیلئے تیار ہیں، فلسطین جانے کا کہو تو ان کے منہ سے گالیاں، جھاگ اور آنکھیں لال ہو جاتی ہیں، ڈر سے گھگھی بندھ جاتی ہے، باقی اگر بلیو ایریا، چورنگی، لاہور وغیرہ میں آگ لگانی ہو تو جتھا حاضر ہے، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے یہ رویہ تباہ کن ہے، لوگوں سے روزگار چھیننا کسی کا حق نہیں، جو کوئی چار پیسے پاکستان میں لگا رہے ہیں ان کو بھی بھگا دو گے تو اس ملک کے غریبوں کو ان کا باپ پالے گا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک مولوی صاحب نے جہاد ہر جانے کی شرائط لکھ بھیجی ہیں، حکومت نے کہا ہے کہ اگر یہ سب کچھ ہوتا تو آپ کو زحمت کیوں دیتے، یہی مولوی اب کہہ رہے ہیں کہ جہاد تو فوج نے کرنا ہے ہم نے تو صرف اعلان کرنا تھا، اب ان سے پوچھو تو پھر دکانیں لوٹنے اور نہتے لوگوں پر تشدد تم لوگوں کی کس نے ذمہ داری لگائی ہے؟۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف سخت گفتگو کی لیکن ہم دیکھتے ہیں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی میں ریاستی ایجنسیاں اور پولیس انتہائی تساہل سے کام لے رہے ہیں، اس کے نتیجے میں برانڈ پاکستان جو دہائیوں سے بدنام ہو رہا ہے اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، آرمی چیف کی گفتگو کو ایکشن میں بدلنے کی ضرورت ہے اور شدت پسندوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔

                                

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
  • لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، لیاقت بلوچ 
  • فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
  • پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، طلال چوہدری
  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
  • خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں. فواد چوہدری
  • خط ملتے ہی انسداد دہشتگردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئیں، فواد چوہدری کا شکوہ
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • فواد چوہدری کا غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل