ٹرمپ نے بنگلادیش کی صورتحال کا ملبہ مودی پر ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
واشنگٹن(صباح نیوز) بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کردار سے انکار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ملبہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ڈال دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران انہیں امریکی صدر ٹرمپ کے خیالات اور صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجد
حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکی ڈیپ اسٹیٹ کے کردار کے سوال پر امریکی صدر نے معاملہ نریندر مودی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں، میں ابھی اس بارے میں پڑھ رہا ہوں، بنگلا دیش پر مودی برسوں سے کام کر رہے تھے اور میں یہ معاملہ ان پر چھوڑتا ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوشل سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر جو بائیڈن کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید
حالیہ امریکی انتخابات میں شکست کے بعد سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی مرتبہ شکاگو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:جو بائیڈن خفیہ تنظیم ’فری میسنری‘ میں شامل ہوگئے، یہ پُراسرار تنظیم کیا ہے؟
شکاگو میں معذوری کی وکالت کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، 82 سالہ جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس سیفٹی نیٹ کو گہرا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا، جس پر 70 ملین سے زائد امریکیوں کا انحصار تھا۔
Former President Biden: "Look what's happened now, fewer than 100 days into this new administration has done so much damage and so much destruction. It is kind of breathtaking it could happen that soon." pic.twitter.com/UrggjUWvQJ
— CSPAN (@cspan) April 15, 2025
’100 سے بھی کم دنوں میں، نئی امریکی انتظامیہ نے بہت زیادہ نقصان اور اتنی تباہی کی ہے، جو ایک طرح سے دم توڑ دینے والی ہے، جو بائیڈن نے وکلا، مشیروں اور معذوروں کے نمائندوں کی قومی کانفرنس کے شرکا کو بتایا۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ
اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
جو بائیڈن کے مطابق صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کو تباہ کردیا ہے، اب تک 7 ہزار ملازمین فارغٖ کیے جاچکے ہیں، یہ مڈل کلاس اور ملازمت پیشہ طبقے کو ہدف بنارہے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست امیر تر ہو جائیں۔
Former President Joe Biden is lying to Americans.
Here are the facts:
1️⃣President Trump has repeatedly promised to protect Social Security and ensure higher-take home pay for seniors by ending taxation on Social Security benefits.
— Social Security (@SocialSecurity) April 15, 2025
سابق امریکی صدر کی تنقید پر ایک غیر معمولی رد عمل دیتے ہوئے سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جو بائیڈن کے تبصروں کا براہ راست جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر امریکی شہریوں سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سابق امریکی صدر سوشل سیکیورٹی شکاگو