چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے اور بھارٹی میڈیا بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، جو عوام کے ساتھ جڑے رہنے اور اشرافیہ کی مراعات کو مسترد کرنے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
شائقین کرکٹ پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو کل سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ وہیں محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں قابل تعریف اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
انسداد منشیات کیلیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں: محسن نقوی
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔ انسداد منشیات کے حوالے سے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی۔ اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔
قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔ قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے