دنیا کی ناکام ترین فلم جس کا صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا اور 11 ڈالر کمائے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
دنیا کی ناکام ترین فلم کا اعزاز 2011 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم 'دی ورسٹ مووی ایور' کو حاصل ہے، جس کی باکس آفس پر مجموعی کمائی صرف 11 ڈالر تھی۔ یہ رقم صرف ایک ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی۔
اس فلم کے مصنف، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور مرکزی اداکار گلین برگگوٹز تھے۔ 'دی ورسٹ مووی ایور' کو 'اسکیئری مووی' کی طرز پر بنایا گیا تھا، لیکن یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف ایک ٹکٹ فروخت ہوا، جس کی قیمت 11 ڈالر تھی۔
فلم کی اس قدر کم کمائی پر بعض لوگوں نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا، لیکن فلم ساز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے ناکامی کی وجہ ریلیز کے وقت تشہیر کی کمی کو قرار دیا۔ بعد ازاں، فلم کو دوبارہ ریلیز کیا گیا، جس سے عالمی باکس آفس پر 25 ہزار ڈالر کی کمائی ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈرامہ چینلز یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ ہاجرہ یامین کا بڑا دعویٰ
پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے ڈرامہ چینلز کی یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔
ادکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی تعلیم، خاندان، کیریئر، کمائی، پاور اور ڈرامہ شوٹنگ سے متعلق بات کی۔
انٹرویو کے دوران ہاجرہ یامین نے ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز، ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، جو کام میں کر سکتی ہوں وہ ٹک ٹاکرز نہیں کر سکتے اور جو ان کی صلاحتیں ہیں وہ مجھ میں نہیں ہیں۔
اداکارہ نے اداکاروں کی فی ڈرامہ کمائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
ہاجرہ یامین نے کورونا دور یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سب فنکاروں کا معاشی طور پر بہت برا حال تھا، وہ وقت سب پر برا تھا۔
اداکارہ نے یوٹیوب چینلز سے ڈراموں کی کمائی کے سوال پر کہا کہ کچھ ڈرامہ چینلز 8 سے 9 ملین ڈالر آرام سے کما لیتے ہیں مگر اس کمائی کا چھوٹا سا بھی حصہ اداکار، رائٹر، کریو، ایڈیٹنگ ٹیم یا ہدایتکار کو نہیں دیا جاتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پھر بھی فنکاروں کو وقت پر پیسہ نہیں دیا جاتا، کچھ فنکاروں کے حالات ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ کال کر کے پیسے مانگتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ تاحال انہیں ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔