عمر ایوب خان کا خیبرپختونخوا میں کامیاب فوجی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور ہمت خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
عمر ایوب خان نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دلیر سپاہیوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے قوم کو ایک بار پھر محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “وطن عزیز کی سلامتی کے لیے ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔”
اپوزیشن لیڈر نے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اپنے بہادر سپوتوں کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
پیٹرولیم نرخوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو دینے کی بات جھوٹ ہے، عمر ایوب
راولپنڈی:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے، شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار 450 ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہوں گے۔
انہوں ںے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت بتائے کون سے فنڈ بلوچستان میں لگائے گی؟ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کررہی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ بلوچستان میں اختر مینگل کا راستہ روکا گیا، قومی اسمبلی میں حکومت کے کسی ایم این اے کو کہا جائے کہ وہ بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جاکر دکھائے، بلوچستان کا وزیر اعلی بغیر سیکیورٹی کے کوئٹہ سے باہر نہیں جاسکتا۔