ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔ 

نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔

متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔

ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔

فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور پھر ایلون مسک نے مجھے رہوڈ آئی لینڈ چلنے کی پیشکش کی۔

ایشلے نے بتایا کہ ہم دونوں محبت کے بندھن میں بندھ گئے اور پھر میں حاملہ ہوگئی جسے چھپانے کے لیے مجھے باقاعدہ مجبور کیا گیا۔

خاتون نے پہلی بار اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ایلون مسک نے ایک مہنگا اپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فراہم کی لیکن پھر ہمارے درمیان دوری ہوگئی۔

نیویارک پوسٹ اخبار نے خاتون کے اس دعوے کو جانچنے کے لیے ان کے ایلون مسک کے مالی دیکھنے والے منیجر کے پیغامات کا جائزہ لیا۔

ان وائس ریکارڈنگ سے ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایلون مسک نے ان کے مالی اخراجات برداشت کیے تھے۔

خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ میری پوری زندگی اور کیریئر اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ایلون اپنے بچے کو تسلیم کرلیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک بتایا کہ خاتون نے

پڑھیں:

اے این ایف کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پی اے سی نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا جس میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں گلشن جمال اور کورنگی ٹاؤن شپ میں چار پراپرٹیز نیلام کرنے کے بجائے اے این ایف کے زیر استعمال ہیں جس پر پی اے سی نے مذکورہ معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے ہیں۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔
 
آڈٹ رپورٹ کے مطابق اے این ایف ہیڈکوارٹر میں 25 سال سے نارکوٹکس ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم نہیں کی جا رہی جو ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول  نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبوں میں لیبارٹریاں پہلے سے موجود ہیں، وفاقی دارالحکومت میں بھی پی اے آر سی کی لیب موجود ہے۔

 نوید قمر نے کہا کہ اگر لیبارٹری کی ضرورت نہیں تو ایکٹ میں ترمیم کریں جس پر نارکوٹکس حکام نے کہا کہ ایکٹ میں درج ہے کہ کسی بھی لیبارٹری کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قرار دیا جا سکتا ہے جس پر پی اے سی نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1994 سے 2023 تک اے این ایف سندھ نے 579 گاڑیاں ضبط کیں، عدالتی احکامات کے باوجود 12 گاڑیاں نیلام نہیں کی گئیں جبکہ عدالتی حکم کے باوجود 30 گاڑیاں مالکان کو واپس نہیں کی گئیں، 306 گاڑیوں کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ 18 گاڑیوں کی نیلامی مکمل کر لی گئی ہے۔ اے این ایف حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کئی مالکان اپنی گاڑیاں لینے نہیں آئے۔

متعلقہ مضامین

  • راکھی ساونت کا 10 پاکستانی، 10 بھارتی عازمین کو عمرے پر بھجوانے کا دعویٰ
  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا
  • پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف
  • ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری”لانچ کردیا
  • ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری” لانچ کردیا
  • ٹیسلا کی بھارت میں انٹری، بھرتیوں کا اعلان کردیا
  • پچھلے 5 سال کے دوران مقامی گیس میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟اہم انکشاف سامنے آگیا
  • ایلون مسک کا دنیا کا سب سے اسمارٹ اے آئی ماڈل متعارف کرانیکا دعویٰ
  • اے این ایف کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف