Nawaiwaqt:
2025-02-20@09:52:09 GMT

محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں، ان کا وکٹ کیپر ایک آل راؤنڈر ہے اور ان کے پاس دو اسپن بولنگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہوم کنڈیشنز پر کھیلنے کا فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن انہیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔اگر پاکستان فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو اسے گھر پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔محمد یوسف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ٹرننگ وکٹوں پر کھیلا ہے اس لیے ہمیں  اسٹرائیکٹ کو روٹیٹ کرنے اور ڈاٹ بالز کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔سابق کرکٹر نے ٹورنامںٹ کے آغاز سے قبل ریکارڈ وعقت میں اسٹیڈیمنز کی تزئین و آرائش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی دوسرے پاکستانی کی طرح بہت پرجوش ہوں۔ 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمد یوسف نے کہا کہ

پڑھیں:

جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ کی شاندار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تقریب یہاں گزشتہ رات کو منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے جاپانی بادشاہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں اتحاد، امن اور خوشحالی کی علامت قرار دیا۔

اپنی تقریر میں وزیر تجارت نے جاپانی بادشاہ کے دور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جاپان کو ترقی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور پائیدار ترقی میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکمتِ عملی، ہم آہنگی، استقامت اور جدت پسندی نے نہ صرف جاپان کو بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن کیا بلکہ دنیا بھر کے لئے ایک مثال بھی قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاپان کے عالمی امن، انسانی امداد اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اصول پاکستان کے اہداف سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ جام کمال نے کہا کہ جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لئے کوششیں امید اور ترقی کا نشان ہیں، جس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اقتصادی و ثقافتی تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تجارتی، سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کی ترقی میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 1.27 ارب ڈالر ہے، لیکن اس میں مزید اضافے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور اختراعات میں مہارت پاکستان کے معاشی ترقی کے وژن سے مکمل ہم آہنگ ہے، اور ہم کاروباری برادری کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر نے جاپانی حکومت اور کمپنیوں کی پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں آٹو، فارماسیوٹیکل، سٹیل اور مشینری جیسے اہم شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک لوکیشن کی بدولت تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی مرکز ہے، جو جاپانی کاروباری اداروں کے لئے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے جاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (JETRO) کی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاونت کو بھی سراہا اور ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔تقریب میں جاپانی بادشاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپانی حکام اور معززین کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر وزیر تجارت نے جاپانی مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے جاپانی مصنوعات کے معیار اور مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف ہماری دوستی کو مزید فروغ دیتی ہیں بلکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔وزیر تجارت نے تقریب کے اختتام پر پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی بادشاہ کی سالگرہ منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے ان اصولوں کو بھی اپنانا چاہیے جو سرحدوں سے ماورا ہیں اور عالمی سطح پر امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

ہمیں مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنا ہے جو باہمی ترقی اور کامیابی کی علامت ہو۔تقریب میں سفارتی شخصیات، کاروباری رہنما اور دونوں ممالک کے معززین نے شرکت کی، جس سے پاک۔جاپان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم مزید مستحکم ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا بابر اعظم کے لئے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اہم مشورہ
  • چیمپئنز ٹرافی 2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا: سابق کرکٹر وہاب ریاض
  • جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
  • بابر اعظم کیلئے بہترین چوائس نمبر 3 پر کھیلنا تھی: محمد عامر
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم بتادیے
  • چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست
  • چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ
  • نیوزی لینڈ اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہونی چاہیے؟ سابق بھارتی کرکٹر کی پیشگوئی