کراچی:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔

ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.

1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔

پھر ٹام لاتھم اور ول یانگ نے 118 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کے تمام ہی باولرز کو شاندار انداز سے کھیلا، ول یانگ 191 کے مجموعی اسکور پر 107 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، اس کے بعد لاتھم اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آخری کے 10 اوورز میں 125 رنز بنائے۔

پاکستان کے مہنگے ترین بولر

حارث رؤف پاکستان کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں دو وکٹیں تو ضرور لیں مگر سب سے زیادہ 83 رنز دیے۔

اس کے بعد شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 68 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 63 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔

ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے اپنی گھومتی گیندوں سے کیوی بلے بازوں کو نہ صرف پریشان کر کے رکھا بلکہ 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بھی بنایا۔

اس کے علاوہ خوش دل شاہ نے 7 اوورز میں 5.71 کے اکنامی ریٹ سے 70 رنز دیے اور سلمان علی آغا نے تین اوورز میں 15 رنز دیے جبکہ دونوں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کے اوورز میں ول یانگ رنز دیے

پڑھیں:

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کونسا اعزاز ملنے والا ہے؟

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ان کے شاندار 21 سالہ کیریئر کے اعتراف میں ’سر‘ کا خطاب دیا جانے والا ہے۔

42 سالہ جیمز اینڈرسن (جو گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے) کسی بھی اسپیشلسٹ فاسٹ بولر کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر سچن ٹینڈولکر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 188 ٹیسٹ میچز میں 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔

جیمز اینڈرسن نے مئی 2003 میں 20 سال کی عمر میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں کیریئر کا آغاز کیا اور اس ہی میدان میں جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا۔

فاسٹ بولر نے 2015 کے بعد سے انگلینڈ کے لیے وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلی۔ اس کے باوجود وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 269 ایک روزہ میچز میں 29.22 کی اوسط سے 269 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی 20 فارمیٹ میں 18 وکٹیں لے سکے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 991 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کونسا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
  • سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
  • فی تولہ سونا یکدم 10 ہزار روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی