فواد چوہدری کاصلح ہونے کا دعویٰ شعیب شاہین نے جھوٹ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے جھوٹ قرار دے دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے دروازے پر شعیب شاہین کو مکا مار کر گرانے والے فواد چوہدری نے صلح کر لی ہے،اڈیالہ جیل سے باہر آنے کے بعد فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر شعیب شاہین سے صلح کر لی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خود ہی مکا مارا اور خود ہی صلح بھی کر لی؟،جس پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب مکا میں نے مارا تھا تو صلح بھی میں نے ہی کرنی تھی،فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بھگوڑا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے صلح کرنے سے انکار کر دیا ہے،اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہمیں ان ٹاؤٹس سے کوئی صلح نہیں کرنی ہے،شعیب شاہین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے فواد چوہدری کے حملے کا چار گنا جواب دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا اس سے زیادہ اس کو جواب مل گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے, میں فواد چوہدری کے خلاف شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا، میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے، میرا ان سے کوئی راضی نامہ نہیں ہوا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فواد چوہدری کا شعیب شاہین نے بانی پی ٹی انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام اور حیوانی جبلت کا اظہار قرار دے دیا ہے۔