کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر ،صدر زبیر طفیل،چیئرمین (سندھ) خالد تواب،سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر،سابق سینئرنائب صڈر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر اور دیگررہنمائوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر بھرپور خوش آمدید کہتے ہوئے ترک صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔یو بی جی رہنماؤں نے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، جو دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر استوار ہوگا۔ یہ تاریخی رشتہ محبت، بھائی چارے اور غیر متزلزل اعتماد کی ایک روشن مثال ہے، جہاں دونوں قومیں کامیابی اور مشکلات کے اوقات میں ایک ساتھ کھڑی رہی ہیں۔پاکستان اور ترکی دونوں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، ڈی-8 اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے فعال اراکین کے طور پر مسلم کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ آواز رکھتے ہیں۔ پاکستان کی کاروباری برادری صدر اردوان اور ان کے وفد کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان خوشحالی، استحکام، ترقی اور مضبوط تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

احسن اقبال سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو

وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز اور ترقیاتی ایجنڈے پر عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز اور ترقیاتی ایجنڈے پر عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کا وژن، درآمدی انحصار کم کرنے کا عزم ہے، 5 سال میں پاکستان کی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت، صنعت، سروس سیکٹر، آئی ٹی، مائننگ، بلیو اکانومی اور تخلیقی صنعتوں پر فوکس ہے، نیٹُو کے قیام سے قومی اقتصادی ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاونت ملے گی۔ ملاقات میں عوامی و نجی شراکت داری، خواتین کی شمولیت اور مساوی ترقی کے فروغ پر زور دیا گیا، ورلڈ بینک کا پاکستان کی پائیدار ترقی میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم
  • پاکستان امریکا اور چین کے درمیان فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
  • رجب طیب اردگان کا دورہ پاکستان
  • پاک ترک دوستی
  • احسن اقبال سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر گفتگو
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • صدر اردگان کا دورہ، پاک ترکی تعلقات میں نئی جہت
  • پاکستان اور سعودی عرب کااقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم