2025-02-07@16:49:58 GMT
تلاش کی گنتی: 5251
«بھی مل کر»:
(نئی خبر)
عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے کوئی خط کسی شخصیت کو تحریر نہیں کیا، کوئی بھی زیرحراست ملزم یا مجرم جیل سے کوئی خط تحریر کرے گا تو اس کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتا ہے اس طرح شخص مذکور نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس...
کراچی میں ہماری رہائش گاہ کے قریب ہی کوئٹہ چائے ہوٹل ہے۔ چائے اور پراٹھا یہاں کی اصل سوغات ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کےلیے دور دور سے لوگ آتے ہیں اور یہاں ہر وقت گاہکوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ مجھے چائے کا شوق اور نہ ہی پراٹھے کی تمنا، البتہ! میرے بچوں کو یہاں کا پراٹھا بہت بھاتا ہے اور وہ گاہے بہ گاہے یہاں سے پراٹھا خرید کر، سیر ہوکر کھاتے ہیں۔ اس ہوٹل پر کام کرنے والے سب کوئٹہ کے پٹھان ہیں اور سبھی انتہائی مستعد اور سمجھ دار ہیں۔ اُن میں سے اکثر تیرہ چودہ سال سے کم عمر کے بچے ہیں، لیکن اپنے اپنے کام میں مشاق ہیں۔ میں اکثر سوچتا ہوں کہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، ہم اکیلے یہ جنگ نہیں لڑ سکتے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتا ہے، تب بھی ہم موسمیاتی تبدیلی کے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا۔موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں۔پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں خطے کے ممالک کی مدد چاہیے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں۔ ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد ان کی بڑی...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپنر کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے طلب کر لیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق 11 فروری تک اسکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔31 جنوری 2025 کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔اسکواڈ میں نائب کپتان سلمان علی آغا،...
پاکستانی اداکارہ، میزبان، کانٹنٹ کریئٹر اور اکٹوسٹ مریم نفیس نے ایک بار پھر حمل کے دوران تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ان دنوں مریم نفیس حمل کے آخری مراحل میں چل رہی ہیں اور اپنی اس پریگینسی جرنی کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ہر گزرتے دن مختلف شوٹس سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے نظر آتی ہیں۔اداکارہ مریم نفیس جلد ہی اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی ہیں ، وہ سال 2022 میں امان احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور خوش خرم زندگی گزار رہی ہیں۔سیر سپاٹوں کی شوقین مریم نفیس کے شوبز کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے ڈراما ’’دیارِ دل‘‘میں بطور ’’زرمینے‘‘اداکاری کی دنیا میں...
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپارلیمنٹ میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی صفائی مہم جاری ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سعید احمد میتلا کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ،سی ڈی اے کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سے پچاس ڈمپر کوڑا نکالا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی بیسمنٹ سے بھی غیر ضروری سامان نکال دیا گیا ، سپیکر کی ہدایت پر سولر پراجیکٹ دوبارہ آپریشنل کردیا گیا، یہ پراجیکٹ دو تین سال سے صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہا تھا، اب اس کی پیداواری صلاحیت بڑھا دی گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر جلد اس منصوبے کا افتتاح بھی کرینگے، سپیکر نےپارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش اور صفائی کا...
![اسرائیل نے مشرقی سیکٹر سے ابھی مکمل انخلا نہیں کیا،لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ](/images/blank.png)
اسرائیل نے مشرقی سیکٹر سے ابھی مکمل انخلا نہیں کیا،لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اسرائیل نے ابھی تک مشرقی سیکٹر کے تمام علاقوں سے انخلا نہیں کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یواین امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹینینٹی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں نبطیہ گورنری کے قصبوں راب ثلاثین اور یارون میں گھروں کو جلا اور دھماکوں سے اڑا رہی ہے، اس طرح گزشتہ روز بھی جنگ بندی معاہدے کی2 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ا عدادوشمار کے مطابق 72 روز قبل معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے...
پاکستان میں گزشتہ برس کے اختتام سے ہی پاکستانی معیشت میں استحکام دیکھا گیا ہے جس کا اندازہ روپے کی قدر میں استحکام، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی مجموعی شرح میں کسی حد تک کمی سے بھی ہوتا ہے۔ لیکن گزشتہ برس سے اب تک اگر بات کی جائے سونے کی تو اس کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ گزشتہ برس اگست کے مہینے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے تھی اور اس وقت بھی اگر ایک دن میں 1000 روپے اضافہ ہوتا تو اگلے دن 500 یا 800 روپے کی کمی بھی ہو جاتی۔ یہ اتار چڑھاؤ گولڈ مارکیٹ میں جاری رہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 6 ماہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز چھٹی پر چلے گئے، اہم کیسز کی سماعت ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی۔اسلام...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر حامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی گھر کی عمارت کو گرا دیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سےگھر گرا دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی تاریخ کو بلڈوزر سے نہیں مٹا پاوگے، یاد رکھو تاریخ بدلہ لیتی ہے، شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ماورا نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے، اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘ اسی کے ساتھ ماورا حسین نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں 5 فروری کی...
معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ View this post...
معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران اخراجات پر ہونے والے تنازع کا انکشاف کیا ہے جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن سے لڑتے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دی اور دعویٰ کیا کہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔ View this post on Instagram ...
آگرہ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان ان بن ہونا غیر معمولی بات نہیں، خاص طور پر جب شوہر بیوی کی کوئی فرمائش پوری نہ کر سکے تو اکثر اوقات لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتوں پر جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں جن کو سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دیا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق...
حضور نبی اکرمؐ کا ہر اْمتی آپؐ سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔ مسلمان فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب تو ہو سکتا ہے مگر جب بات ناموس رسالتؐ پر پہرہ دینے اور عشق مصطفی ؐ کے اظہار کی ہو پھر کوئی مصلحت اْس کا راستہ نہیں روک پاتی، کچھ عرصہ سے مغرب کی طرف سے شانِ رسالت مآبؐ اور شعائر دین کے حوالے سے تکلیف دہ واقعات رونما ہوئے جس سے اْمہ کے نوجوانوں کے دل دماغ گھائل ہوئے اور شدید جذباتی ردعمل نے جنم لیا۔ ان واقعات کی وجہ سے عوامی سطح پر ٹکراؤ اور تصادم کا ماحول پیدا ہوا، مغرب کے بیشتر ملک ایسے واقعات کو آزادی اظہار کے پیرائے میں دیکھتے ہیں جبکہ مقدسات کی...
کل بہت عرصے بعد لاہور کے مال روڈ سے میرا گزرہوا، مال روڈ کو اب شاہرہ قائداعظم کہا جاتا ہے، یہ بھی اچھا ہے ہم اپنی چھوٹی موٹی سڑکوں کو قائداعظم سے منسوب کرکے یہ سمجھتے ہیں ہم قائداعظم کے راستے پر چل رہے ہیں، میرے نزدیک شاہرہ قائداعظم کو ’’مال روڈ‘‘ کہنا اس لئے زیادہ مناسب اور موزوں ہے کہ مال بنانے کے بہت سے ادارے اسی روڈ پر واقع ہیں، ایک ادارہ آج کل بہت بدنام ہورہا ہے، پہلے صرف سیاسی حکمران بدنام ہوتے تھے اب اْن کے سرپرست اْن سے زیادہ بدنام ہو رہے ہیں, المیہ یہ ہے اْنہیں اس کی کوئی پروا بھی نہیں ہے ، ہمیں بھی اس پر زیادہ نہیں سوچنا چاہئے ورنہ ہمارے...
پی ٹی آئی حکومت میں آ کر کب کی جا بھی چکی، بانی جیل میں زندگی کے دن کاٹ رہے ہیں لیکن اصل پراجیکٹ اب بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ عام تاثر ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا سب سے بڑا گناہ گالی کلچر کو عام کرنا ہے لیکن عمران خان کا سب سے بڑا قصور یہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار بن کر غیر سیاسی قوتوں کو حکومتی امور میں انتہائی نچلی سطح پر ایسی رسائی دینا ہے جس کی واپسی اب ناممکن نظر آتی ہے۔ پراجیکٹ نیا پاکستان کے تحت سب سے پہلے میڈیا میں گند گھولا گیا۔ ٹائوٹوں کو بھاری تنخواہوں پر ماؤتھ پیس بنا کر چینلوں میں اینکروں سمیت اہم پوزیشنوں پر بٹھایا گیا۔...
ہم میڈیا کے ’’بریکنگ نیوز‘‘ کلچر کو رو رہے تھے یہاں سرکاری ادارے بھی اسی بھیڑ چال کا حصہ بن گئے۔ احساس ذمہ داری اگر میڈیا سے کم ہوا تو سرکار بھی پیچھے نہیں رہی۔ گزشتہ دنوں ایک بار پھر ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے محکمہ پولیس کی انویسٹی گیشن، حساسیت اور احساس ذمہ داری پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔ گزشتہ کالم میں سی پی او ملتان کی تعریف کی تھی کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب پولیس کی پرفارمنس انڈیکیٹر رپورٹ میں ملتان پہلے پانچ اضلاع میں شامل تھا۔ بدقسمتی سے اس ہفتہ ملتان پولیس پر ہی سوال اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اگلے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بزرگ شہری کرکٹ ٹیم...
ایسے لگ رہا ہے جیسے پاکستان اشرافیہ کے لئے ہی بنا ہے کہ جہاں شہریوں کے حقوق کے نام پر ملکی خزانہ لوٹا جائے، آئی ایم ایف سے ناک رگڑ رگڑ کر قرض لیا جائے اور پھر اسے اپنے مفادات پر لٹایا جائے صحت، تعلیم سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں اور پھر ان منصوبوں میں اپنے سالے اور سسر وغیرہ کو نوازا جائے، رات دن ترقی کے نام پر زمین آسمان کے قلابے ملائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف عوام مہنگائی کے ہاتھوں ہمیشہ سے کلین بولڈ ہوتے چلے آرہے ہیں، اس کی حکومت کو فکر ہوتی ہے نہ ہی اپوزیشن کو! دونوں اپنی اپنی مگن میں اپنے اپنے مفادات کے لئے منصوبے بنا رہے ہوتے ہیں، اپنی سزائیں...
جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں رہیں بلکہ جنگوں کی کوکھ سے مسائل ضرور پیدا ہوئے ہیں ہمارے ارد گرد متعدد ممالک ایسے ہیں جہاں کبھی خوشحالی و ترقی تھی امن تھا سکون تھا لیکن آج یہ مماملک کھنڈرات کا نشان بنے اپنی بربادی کا ماتم کر رہے ہیں ۔اس سوال پر بھی کبھی غور کرنا چاہیے کہ کیا کسی ملک کے عوام کی قسمت کا اختیار چند مفاد پرست جنونی حکمرانوں یا اسٹیبلشمنٹ کو دیا سکتا ہے؟ ہم دور(عراق ،کویت شام ،ایران ،لیبیا) نہیں جاتے ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان جہاں کبھی دودھ اور شہد کی نہریں اگر نہیں بھی بہہ رہی تھیں لیکن کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے ہم پلہ ضرور تھا جہاں جدید اعلیٰ تعلیمی ادارے، صحت...
لاہور ، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز نے دھونس کے باوجود بھی جب اپنی سنیارٹی کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھال لیں تو بانی پی ٹی آئی نے ایک دن کی بھی تا خیر نہیں کی اور آرمی چیف کو خط لکھ کر این آر او مانگ لیا ۔ صدر مملکت نے ہفتہ کی رات ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے لاہور ، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس سے ایک ایک جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کر دیا جس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو کر محسن اختر کیانی کی جگہ اب جناب جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج بن گئے ہیں ۔ مسئلہ کیا تھا کہ 190ملین پونڈ کا کیس ہو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائیگا یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے انہیں طور خم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ معاملہ...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے طلباء سے سوشل میڈیا خطاب کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم بھی تباہ کردیا خبرایجنسی کے مطابق طلبا تحریک نے میوزیم کی جانب بلڈوزر مارچ کا اعلان کردیا جس کے بعد بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنے والد کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل دیا ۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ایک عمارت کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن تاریخ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیلی جارحیت سے تباہ حال غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان کے پس منظر میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطینی علاقے میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے متوقع شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے ان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ تاہم بدھ...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم،ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ،یاسرکھارا، اجمل بدر ودیگر کی قیادت میںچنیوٹ بازارسے کچہری بازار چوک تک مارچ کیاجس میں باپردہ خواتین اورمعصوم بچے بھی شریک تھے۔ شہر بھر سے سیکڑوں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر جماعت اسلامی کے کارکن زونل امرا کی قیادت میں جلوسوں کی شکل میں شریک ہوئے۔ مارچ میں شریک معصوم بچے کشمیری پرچم اٹھا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔مارچ کے اختتام پرکچہری بازار چوک پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم نے کشمیری قیادت اور کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و استبداد کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہنے پر نہایت شاندار الفاظ...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں پو لیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی، ملزمان نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی ۔پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ارسلان ساتھیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ اہلکار اور اسکے ساتھی جسم فروشی کرنے کا بھی الزام لگاتے رہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر3 روزہ سوگ اور آج عام تعطیل کا اعلان
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندازمیں منایاگیا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈتا حیدر آباد پریس کلب تک ایک بڑی ’’یکجہتی کشمیرریلی‘‘ نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلا می ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید نے کی۔ ریلی سے نائب امیر عقیل احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، سابق صدر مشتاق احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و صد ر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالباسط خان، حافظ سفیان اور صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد عرفان قائمخانی نے خطاب کیا۔ناظمین رونزاور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ریلی کوہ ِنورچوک،حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے...
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا،میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں،مردان میںپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچائوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ آپس کے...
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری شام 7 بجے کرینگے۔ اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے، تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7 فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
ضلع باجوڑ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا قبائلی ضلع ہے مگر وہاں خواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ خیبر پختونخوا میں انضمام اور تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے بھی ضلع باجوڑ کی لڑکیوں کی تقدیر نہ بدل سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ضلع باجوڑ کی واحد وکیل : ’میں نے قبائلی خواتین کی مدد کے لیے قانون کی پریکٹس شروع کی‘۔ 12 لاکھ 86 ہزار نفوس پر مشتمل ضلعے کی 7 تحصیلوں میں سے 6 میں لڑکیوں کے لیے ایک بھی ہائر سیکنڈری اسکول موجود نہیں ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
مقبوضہ وادیِ کشمیر میں گزشتہ پون صدی سے زائد عرصے سے جاری بھارتی جبر و تسلط کے خلاف کشمیری عوام 5 فروری کو پاکستان، بھارت اور مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال یہ دن سرکاری اور نجی سطح پر خصوصی اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے جس کا مقصد بھارتی مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔ ہر سال مقبوضہ وادی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کیا جاتا ہے اور آج بھی مقبوضہ وادی میں پاکستان سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس بھارت نے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیریوں...
30 جنوری 2025 کو non traditional security challenges in 21st century کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس میں ترکی، جرمنی اور جاپان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے علاؤہ پاکستان سے ماہر معاشیات قیصر بنگالی ، پروفیسر مونس احمر کے علاوہ پاکستان کی مختلف جامعات کے وائس چانسلروں نے بھی شرکت کی اور موضوع کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کا انعقاد گرین وچ یونیورسٹی اور فیڈرل اردو یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں پی جے آئی ایف کی نمائندگی کرتے ہوئے راقم کو بھی اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ غیر روایتی سیکورٹی چیلنجز اب ایک...
پاکستان میں صحافتی تنظیموں، وکلا اور اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود بالآخر قومی اسمبلی ا ور سینیٹ میں منظوری کے بعد صدر مملکت نے الیکٹرونک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد اب پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 22 جنوری کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ دی پریونشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ (ترمیمی) بل 2025 میں سیکشن 26 (اے) کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آن لائن ’جعلی خبروں‘ کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی، ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلاتا ہے، یا...
1952 میں ممتاز مصور شاکر علی کی کراچی سے لاہور آمد سے اس شہر میں مصوروں، ادیبوں اور شاعروں کی دوستی کی روایت میں نئی جان پڑ گئی۔ ادبی برادری نے ان کا بڑی محبت سے خیر مقدم کیا اور تعلقات کا یہ سلسلہ پھر عمر بھر ہی رہا۔ صفدر میر کے بقول ’میں نے ایسا کوئی فنکار نہیں دیکھا جس سے اس کے ہم عصروں نے اتنی الفت کا اظہار کیا ہو جتنا مصوروں اور قلم کاروں نے لاہور میں شاکر علی سے کیا۔‘ رام پور کے شاکر علی زندگی کے مختلف مراحل میں دہلی، نینی تال، بمبئی، لندن، پیرس، پراگ اور کراچی میں قیام کے بعد لاہور میں میو اسکول آف آرٹس سے وابستہ ہوئے تھے۔ یہ ان...
سیاست میں ایک بے پناہ اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ وقت سے قبل یہ بھانپ لیا جائے کہ کسی خاص صورتحال میں کسی لیڈر کا ممکنہ طرزِ عمل یا ردعمل کیا ہوگا؟ چنانچہ نہ صرف یہ کہ متحارب سیاسی قوتیں اپنی چال چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ بھی اسی بنیاد پر کرتی ہیں بلکہ تجزیہ کاروں کی روزی روٹی بھی اسی چیز سے جڑی ہوتی ہے۔ کیونکہ تجزیہ حال سے کم اور مستقبل سے زیادہ جڑا ہوتا ہے۔ ہرچند کہ ناقابل یقین سی بات ہے مگر ہوتے سیاسی لیڈر بھی بہر حال انسان ہی ہیں۔ اور ہر انسان کی ایک نفسیات ہوتی ہے، اسی بنیاد پر اس کے حوالے سے یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ کس...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیااورمختلف سیاسی،سماجی، مذہبی جماعتوں،مزدور یونینوں اور طلباء کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور سیمینار و تقریبات منعقد کرکے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیاگیا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر کشمیریوں کی آواز پر انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی قیادت میں شہباز بلڈنگ سے پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران، پولیس افسران، خواتین، طلبا اور مختلف محکموں کے عملے نے شرکت کی جوکہ ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا ئے تھے...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گھر سے 18 لاکھ روپے کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کرلی دوران جھگڑے خنجر مار زخمی کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چوہدری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس تکنیکی ٹیم نے انتہاہی مہارت سے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتہ لگا لیا۔
کھپرو (نمائندہ جسارت)تین دہائیوں سے قائم اسکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم بلڈنگ۔ فرنیچر۔ واشروم۔ پینے کیلیے صاف پانی تک میسر نہیں۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نزدیک بس اسٹاپ یونین گوٹھ محمد صالح سمیجو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول صالح سمیجو جو 1994میں قائم ہوا جسکا سیمس کوڈ 407020361 الاٹ ہے اسکول میں اس وقت 160بچے زیرتعلیم ہیں جن میں 40 فیصد بچیاں بھی ہیں۔ اور ان سب بچوں کیلیے صرف ایک استاد مقرر ہے اسکے علاوہ نہ بلڈنگ۔ نہ فرنیچر۔نہ پینے کیلیے صاف پانی۔نہ ہی واش روم کی سہولت کچھ بھی میسرنہیں۔ بچے اینٹوں پر لکڑی کے ٹکڑے رکھ کر عارضی بینچ بنا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈیوٹی پر موجود استاد محمد یامین راجڑ کے بقول...
٭ہزاروں کی تعداد میں روز آنے والے وکلاء اور سائلین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ٭جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں دہشت گرد داخل ہوسکتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف ( رپورٹ: سید مظفر حسین عسکری)سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے وکلاء اور سائلین عدم تحفظ کا شکار کراچی بار کے صدر نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق انتہا ئی باخبر ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے وزارت قانو ن کو سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کی سیکیورٹی سے متعلق بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دونوں عدالتیں غیرمحفوظ ہیں جبکہ مذکورہ عدالتوں کے مرکزی دروازوں پر واک تھرو...
٭خطے کے مفاد میں ہے بھارت 5اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے، مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں ،آزادی ایک نعرہ ہی نہیں بلکہ متوالوں کا ایمان ہے ، کشمیر کا ذرہ ذرہ کشمیر یوں کا ہے ٭گمنام قبریں،عصمت دری کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین اور ہزاروں یتیم بچے بھارت کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں کشمیر اسمبلی سے خطاب، شہد اء کو خراج تحسین (جرأت نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایاگیا،کراچی ،لاہور ،اسلام آباد ، پشاور کوئٹہ سمیت تما م چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں ،مظاہرے کیے گئے...
٭دوممالک کے صدور کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ٭ خوش حالی چینی قیادت کے وژن اور چینی عوام کی فعالیت کا مظہر ہے (صدر مملکت) آصف زداری عشائیہ کا اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جہاں ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ایک چارج شیٹ ہے جو فوج کے بارے میں بانی تحریک انصاف کی پرانی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ عین اس وقت جب فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا خون بہا رہی ہے، اس کے جوان اور افسر شہید ہو رہے ہیں، اس طرح کا خط لکھنا اور یہ کہنا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان کوئی خلیج حائل ہو گئی ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔ اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل میں کیا۔ عرفان صدیقی نے...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، مزید 10جنگیں لڑنا پڑیں تو لڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جموں و کشمیر یادگار گئے اور وہاں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر میں جاری مشکل آپریشنل حالات میں متعین افسران اور فوجیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ برتری اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں...
فائل فوٹو یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کل شام 7 بجے ہوگا۔قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی سٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائیگا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی کل شام ساڑھے سات بجے کی جائیگی۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت گرانے میں چار سال لگے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کو تو بھی ایک سال بھی نہیں مولانا کے ساتھ ضرور بات چیت کرنی چاہئے اگر مولانا کو خیبر پی کے انتخابات پر تحفظات ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کھڑاک ہونا چاہئے اگر نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو وہ پورے ملک کیلئے ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد میں موجود اتحادیوں کو ایک دوسرے پر بھی اعتراض ہے ویسے اتحاد فطری نہیں ہوتے یہ سب آپس میں کیسے مل سکتے ہیں علاوہ ازیں ایکس پر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ...
اسلام آباد(وقائع نگار)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں۔انہوں نے کہاکہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں ،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید...
کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
اپنے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کیلئے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پُرعزم ہیں اور غزہ سے فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس نے ان کے بیان کی وضاحت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے...
ہر سال کی طرح اس سال بھی یہی آوازیں حکومت کی جانب سے آرہی ہیں کہ جنوری کے مہینے میں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی ٹیکس شارٹ فال 468 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ٹیکس شارٹ فال کی ایک وجہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کرنے کی پالیسی ہے جبکہ ٹیکس نیٹ...
غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بم باری تھمنے سے جہاں فلسطینیوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہے ، وہاں لازمی طور پر صہیونی حکومت بھی اپنی پالیسیوں کی تجدید اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے جس آپریشن کاآغاز کیا تھا اس کی ایک بڑی وجہ قبلہ اول کی حفاظت کے ساتھ حرمین شریفین کو صہیونی پنجوں میں جکڑنے سے محفوظ رکھنا تھا۔ معاہدہ ابراہیمی کے تحت عرب ممالک اس سرعت سے اسرائیل کی طرف لپک رہے تھے کہ بعید نہیں تھا کہ سعودی عرب اسرائیلی وفد کو ارض مقدس کے دورے کی دعوت دے کر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیتا۔ طوفان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائے گی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حق خو د ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے عالمی برادری بھارت کے مظالم پر نوٹس لے۔ لیگ فنکشنل کے ر ہنما سرداررحیم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور...
سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025 کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر د ۔ چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔جبکہ میچ ریفریز کے پینل...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوریئر سینٹرز میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے۔کراچی اور لاہور میں ٹی سی ایس کے متعدد مراکز پر توڑ پھوڑ کی گئی، یہ مراکز پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے قائم کیے گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی سی ایس کے یہ مراکز شائقین کی سہولت کے لیے قائم کیے تھے جنہیں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شیشے توڑ دیئے گئے اور عملے کو بھی زدوکوب کیا گیا تاہم حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرنا پڑا، ان واقعات کے بعد ان...
آج آپ کو بتاتے ہیں بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ایسے شخص کے بارے میں کہ جس کی زندگی بھارتی ٹینس کی لیجنڈ ثانیہ مرزا نے بدل ڈالی، یہ شخص اس وقت ثانیہ مرزا کی مالیت کروڑوں روپے کا مالک ہے۔ ثانیہ مرزا بھارت کی ایک مشہور ٹینس کھلاڑی ہیں، جو دنیا بھر کے ٹی وی ٹاک شوز پر اکثر نظر آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی 2024 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے "خلع" کا مطالبہ کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے 'یاروں کی بارات' شو میں بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کے ساتھ شرکت...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور کے علاوہ کسی متبادل جگہ جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان ’بی‘ بھی مرتب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے اہم مقامات جیسے لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ پراحتجاج کے ساتھ تمام حلقوں...
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے نام عمران خان کا نام نہاد خط ان کی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کرتا ہے، اس خط کا کوئی جواب آنا تو دور کی بات ہے، رسید تک بھی نہیں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں ن لیگ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی وی کے ٹاک شو میں کیا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ یہ خط ابھی تک کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا۔عرفان صدیقی نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے نام...
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں امن ومان کے قیام کے لیے بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپرکرم میں بھی بنکرز کی گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق اپر کرم میں پیوڑ اورگیدو میں 2 بنکر گرا دیے گئے ہیں جبکہ لوئر کرم میں اب تک 28بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ کرم میں امن کے لیے جرگے...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی آج بھی توقعات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیں کہ ان کو لیڈر کو رہا کرائیں گے، ٹرمپ نے وہی کچھ کیا جو اس کی پہلے دن سے پالیسی تھی۔ تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہاکہ میں ان خطرات پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد منڈلا رہے ہیں، میں آج ضرور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سعودی عرب کی لیڈر شپ کو کہ جیسے ٹرمپ کی...
اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے یمن اور حزب اللہ کے جنگ میں کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے فلسطین کی حمایت میں اپنے قائد کو قربان کیا ہے اور یمن نے بھی فلسطینی عوام کا بھرپور ساتھ دیا۔ ڈاکٹر قدومی نے امریکی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا پہلے جیسا نہیں رہا اور حماس نے اسرائیل کی سب سے بڑی فوج کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے غزہ کے عوام کی خودمختاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی قسمت کا فیصلہ اہل غزہ خود کریں گے۔ ڈاکٹر قدومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکیاں دینے والا شخص قرار دیتے...
یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون علی کا تعلق لاہور سے ہے‘ یہ لوگ لاہور ائیرپورٹ کے ذریعے 30 دسمبر 2024کو عمرے کے لیے سعودی عرب گئے‘ ان کے ساتھ خاندان کے لوگ بھی تھے‘ یہ لوگ جدہ ائیرپورٹ پر اترے‘ سامان اٹھایا‘ ائیرپورٹ سے باہر آئے اور مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے‘ عمرہ کیا اور درمیانے سے ہوٹل میں رہائش پذیر ہو گئے‘ ان کا زیادہ وقت حرم شریف میں گزرتا تھا‘ فرحانہ خاتون تیسرے دن حرم سے واپس آئی تو ہوٹل میں پولیس اس کا انتظار کر رہی تھی‘ پولیس نے اسے دیکھتے ہی گرفتار کر لیا‘ اسے بتایا گیا ائیرپورٹ پر آپ کا بیگ رہ گیا تھا‘ اس میں سے منشیات نکل آئی...
امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کے حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، رواں سال جنوری 7کی صبح اس آگ کا آغا ہوا اس کے بعد یہ آگ 40ہزار ایکڑ پر پھیل گئی ۔ 12ہزار سے زیادہ عمارتیں جل چکی ہیں لوگوں کے گھر راکھ کے ڈھیر بن چکے اب تک پچاس بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔ ایک لاکھ اسی ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ جنوبی کیلفیورنیا میں گزشتہ سال جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جون جولائی گرم ترین تھے ۔ اکتوبر بھی گرم ترین رہا۔ اس علاقے میں جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جنوری کا موسم سرد ہوتا ہے لیکن اس مہینے...
پاکستان کی سیاست کا ایک المیہ یہ بھی بن گیا ہے کہ اب یہاں کارکردگی کے بجائے بیانیوں کی لڑائی رہ گئی ہے۔ حقائق کے بجائے پراپیگنڈے کی لڑائی بن گئی ہے۔ سچ کے بجائے جھوٹ کی طاقت کی لڑائی بن گئی ہے۔ خبر کے بجائے ٹرول کی لڑائی بن گئی ہے۔ پاکستان کی میڈیا وار پاکستان سے باہر چلی گئی ہے۔ باہر بیٹھے لوگ پاکستان کا میڈیا کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومتی ترجمان اور وزارت اطلاعات ایک نہایت مشکل کام بن گئی ہے۔ یہ ماننا ہوگا کہ تحریک انصاف کے ٹرول اور بیانیوں کی جنگ نے میڈیا وار ہی بدل دی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی وہی...
اخباری اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آیندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ترقیاتی فنڈز یا ترقیاتی بجٹ دراصل ایسا فنڈ ہوتا ہے جو کسی بھی علاقے صوبے یا ملک کے لیے مختص کرتے ہیں، پھر اس کی علاقائی تقسیم ہوتی ہے۔ اضلاع، تحصیلوں کے لیے رقوم مختص کی جاتی ہیں، پاکستان میں ترقیاتی بجٹ اتنا کم ہوتا ہے کہ تقسیم در تقسیم ہو کر مختلف شعبوں میں انتہائی ضروری کاموں کی بھی تکمیل نہیں ہو پاتی۔ ملک کا بنیادی ڈھانچہ جس کی تعمیر و ترقی کے لیے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے نام سے رقوم رکھی جاتی ہیں وہ اب تک بنیادی ڈھانچے کو سیراب نہ کر سکیں۔ سڑکوں، پلوں...
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کیخلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا...
شہزادہ کریم آغا خان (پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء – 4 فروری 2025ء) جنھیں شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم الحسینی) یا آغا خان چہارم کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا گذشتہ روز اٹھاسی (88) برس کی عمر میں پرتگال کے دار الحکومت لزبن میں انتقال کر گئے۔ آپ اسماعیلی مسلمانوں کے سب سے بڑے فرقے نزاریہ اسماعیلیہ (آغا خانیوں) کے اننچاسویں امام تھے۔ انہیں ان کی سماجی خدمات اور ضرورت مند طبقات کی مثالی مالی اعانت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان چہارم13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے تھے۔ جب 1957ء میں آغا خان سوم انتقال کر گئے تو پرنس کریم آغا خان کو امام بنایا...
آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک نسل دوسری نسل کے حوالے کرتی آرہی ہے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 فروری 2025ء) غزہ میں 19 جنوری کو حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی پر عملدرآمد ہونے کے بعد 10 لاکھ سے زیادہ لوگ غذائی مدد وصول کر چکے ہیں جبکہ ایسے علاقوں میں بھی مدد کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جہاں قبل ازیں رسائی ناممکن یا بہت مشکل تھی۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے حالات سازگار ہیں اور بفر زون جیسی جگہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر مدد پہنچانے کے لیے اسرائیلی حکام سے رابطوں یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔غذائی امداد میں اضافہگزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو...
فائل فوٹو بلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بلوچستان کے 35 اضلاع، کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاریبلوچستان کے 35 اضلاع اور کوئٹہ کی 42 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی۔ مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔گزشتہ سال صوبے سے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں 4 سال لگے تھے۔اپوزیشن جماعتوں کے الیکشن کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں چار سال لگے تھے، اپوزیشن کو تو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دوسرے پر اعتراضات کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں، ایسے اتحاد فطری نہیں ہوتے، نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو پورے ملک کیلئے ہوگی۔ مجھے پی ٹی آئی والوں...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ، او آئی سی آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی تاریخ مسلح تنازعات، بے رحم ملیشیاؤں، قدرتی وسائل کے استحصال اور معصوم شہریوں کی نقل مکانی جیسے مسائل سے عبارت رہی ہے اور حالیہ عرصہ میں ملک کو ایک مرتبہ پھر یہی کچھ درپیش ہے۔'ڈی آر سی' نے 1960 میں آزادی حاصل کی تھی اور تب سے اقوام متحدہ نے ملک میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جہاں اب تک اس مقصد کے لیے تین مشن بھیجے جا چکے ہیں۔اس بارے میں درج ذیل معلومات سے آگاہی ضروری ہے:1۔ اقوام متحدہ کی طویل موجودگی30 جون 1960 کو جمہوریہ کانگو نے بیلجیئم کی 75 سالہ نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی...
پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب عظیم عوامی ایوان میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔ چین کے عظیم عوامی ایوان میں تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، صنعتی شعبہ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال پاکستان اور چین کے درمیان شعبہ صحت اور تکنیکی تعاون، میڈیا، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدر مملکت آصف علی...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو بھی آئین قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھتا ہے اس کا انجام نوازشریف سے مختلف نہیں ہوتا،پاکستان میں عمران خان کے دور میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ملی، نوازشریف کو غلط کیسز میں سزا ئیں دی گئیں لیکن جب سزائیں ختم ہوئیں تو کیا اس کو این آراو کہا جائے گا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح جواز نہیں بنایا جاسکتا کہ پہلے غلط ہوا تو اب بھی غلط ہوتا رہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی...
بنگلہ دیش میں طلبا انقلاب کے باعث حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی زیرعتاب ہے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد ملک سے مفرور ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے اب بھی ان کے خلاف احتجاج کیے جاتے ہیں۔ بدھ 5 فروری کی شام مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دھان منڈی 32 میں واقع بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پرتشدد حملہ کیا، اور گیٹ توڑ کر زبردستی احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہنگامی آرائی شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب کو بابائے قوم نہیں سمجھتے، بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات یہ احتجاج سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آن لائن تقریر کے جواب میں کیا گیا...
مردان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ یہ آپ کو غلط فہمی ہے کہ26 نومبر کو ہم بھاگے، تاریخ گواہ ہے کون کب بھاگا، اس دفعہ عمران خان نے حکم دیا اسلام آباد کا تو ہم گولی کھانے کی پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نقصان آپ کو ہی ہو گا۔ مردان میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچاوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی...
وزارت ہیومن رائٹس کا ایس ایچ او کے اعلانات کے خلاف آئی جی اسلام آباد کو حظ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارت ہیومن رائٹس نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے مساجد میں اعلانات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔خط ڈی جی ہیومن رائٹس ہیلپ لائن کی جانب سے لکھا گیا، جس کے متن میں ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی کے خلاف پبلک مہم کے دوران اعلانات کیے، گھر گرانا، تشدد کرنا اور شہریوں کی تضحیک کرنا قانونا جرم ہے۔ وزارت انسانی حقوق ایسے اعلانات ناصرف کمیونٹی...
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ...
مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، اگر مزید دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے...
سافٹ ویئر کمپنی ریپلٹ (Replit) نے اے آئی ٹول لانچ کیا ہے جو منٹوں میں موبائل فون کیلیے ایپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریپلٹ کے سی ای او امجد مساد نے ریپلٹ ایپ کی لانچنگ کا اعلان کیا جو کہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔امجد مساد نے کہا کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو اس کیلیے ایپ بنا سکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت میں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ لوگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ایپس تیار کر رہے ہیں ریپلٹ نے ستمبر 2024 میں ’ریپلٹ ایجنٹ‘ کے نام سے اے آئی ٹول پیش کیا تھا...
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران مشترکہ مستقبل کی پاک ۔چین کمیونٹی کو مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ان کے بڑے صاحبزادے پرنس رحیم خان کے نام تعزیتی خط ارسال کیا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ پرنس کریم آغا خان کی رحلت نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات بالخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بے مثال رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے حاجی گلبر نے مزید کہاکہ پرنس کریم آغا خان کی قیادت میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی، جس...
خیبرپختوخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے جب کہ انٹر امتحانات کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی بورڈز کو یہ امتحانات اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں، میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو ہونے تھے۔ اب میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو ہونگے۔ چیئرمین پشاور نصراللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں کرانے کے احکامات دیے ہیں، میٹرک سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زرائع کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات 10 اپریل کی جگہ اب...
سٹی 42 : چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا اور چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر مملکت کا شان دار استقبال کیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ملاقات میں دونوں...
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہوگی، اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے پرنس کریم آغا خان چہارم کا انتقال ہوگیا ہے، جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔ یہ بھی پڑھیں اسماعیلی فرقے کا 50واں روحانی پیشوا کون ہوگا اور انتخاب کیسے ہوتا...
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔ یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے وزیراعظم کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائے گا۔ چمپئینز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہم جس نعرے "کشمیر بنے گا پاکستان" کو دہراتے ہیں، دنیا اسے قبول کرنے کو تیار نہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ہدف خود پاکستان کے حکمرانوں کے بس میں بھی نہیں رہا۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب پاکستان خود اپنے زیرِانتظام علاقوں کے دفاع میں صفائیاں پیش کرنے پر مجبور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یومِ کشمیر صرف جذباتی تقاریر یا موم بتیاں جلانے کا دن نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ غور و فکر اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے، اگر ہم واقعی...