Jasarat News:
2025-02-06@06:18:26 GMT

ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیااورمختلف سیاسی،سماجی، مذہبی جماعتوں،مزدور یونینوں اور طلباء کی جانب سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور سیمینار و تقریبات منعقد کرکے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیاگیا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے کر کشمیریوں کی آواز پر انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی قیادت میں شہباز بلڈنگ سے پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران، پولیس افسران، خواتین، طلبا اور مختلف محکموں کے عملے نے شرکت کی جوکہ ہاتھوں میں بینرز اور جھنڈے اٹھا ئے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ڈویژن کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے کہا کہ آج ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں، ہم کشمیری مسلمانوں کی سیاسی اور ہر طرح سے مدد جاری رکھیں گے اور آج حیدرآباد ڈویژن سمیت ضلع بھر میں جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں ضلع کے تمام افسران، پولیس، طلبا اور خواتین بھرپور انداز میں شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کشمیری عوام کے ساتھ کل بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ کل بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ لاہور لبرٹی چوک اور گرد و نواح کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کی جانب سے کمشنر بلال اکبر میمن ، اے ڈی سی ٹو عبدالخالق بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
  •  مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی!
  • یوم کشمیر پر عبدالعلیم خان کا کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی
  • لاہور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
  • یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
  • ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
  • حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں
  • ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی کی تنزیلہ امہ حبیبہ سے اظہار تعزیت
  • کشمیری عوام کے ساتھ کل بھر پور اظہار یکجہتی کریں گے، عظمیٰ بخاری