19فروری کو پی ٹی آئی کی کال وطن دشمنی، پاکستان سے میچ چھیننے کی کوشش: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت گرانے میں چار سال لگے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کو تو بھی ایک سال بھی نہیں مولانا کے ساتھ ضرور بات چیت کرنی چاہئے اگر مولانا کو خیبر پی کے انتخابات پر تحفظات ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کھڑاک ہونا چاہئے اگر نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو وہ پورے ملک کیلئے ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد میں موجود اتحادیوں کو ایک دوسرے پر بھی اعتراض ہے ویسے اتحاد فطری نہیں ہوتے یہ سب آپس میں کیسے مل سکتے ہیں علاوہ ازیں ایکس پر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی یاد رہے 19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی طرف دشمن کوشش ہے۔ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔