چمپئنز ٹرافی،میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کے احسن رضا بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر د ۔ چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔جبکہ میچ ریفریز کے پینل میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اور اینڈریو پائی کرافٹ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، لمبی قطاریں لگ گئیں
چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، لمبی قطاریں لگ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا لاہور میں آغاز ہوگیا، ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں، شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگئی، جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں، شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پہلے ہی گزشتہ منگل سے شروع ہوچکی ہے، فائنل کے ٹکٹس دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد جاری کیے جائیں گے۔