سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپارلیمنٹ میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی صفائی مہم جاری ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سعید احمد میتلا کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ،سی ڈی اے کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سے پچاس ڈمپر کوڑا نکالا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی بیسمنٹ سے بھی غیر ضروری سامان نکال دیا گیا ، سپیکر کی ہدایت پر سولر پراجیکٹ دوبارہ آپریشنل کردیا گیا، یہ پراجیکٹ دو تین سال سے صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہا تھا، اب اس کی پیداواری صلاحیت بڑھا دی گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر جلد اس منصوبے کا افتتاح بھی کرینگے، سپیکر نےپارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش اور صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا،  حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کراسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں، ہم نے چمن بارڈر اور پشین میں جلسے کیے، لوگوں نے بانئ پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں، 18 ایف سی جوان شہید ہوئے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے سرکاری افسران بغیر سخت سیکورٹی روڈز پر نہیں آسکتے ۔

متعلقہ مضامین

  • پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستی
  • خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی
  • پنجاب میں بیوروکریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا:رکن اسمبلی وسیم قادر
  • پنجاب میں بیوروکریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا، رکن اسمبلی وسیم قادر
  • وزیراعظم کی مصروفیات :وفاقی وزرا، مشیران، وزرائے مملکت اور معاون خصوصی کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافے پر فیصلہ موخر
  • بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا نام دینگے: عمر ایوب
  • غیر ذمے دارانہ رویہ
  • ای سی سی اجلاس: ارکان کاچینی، کوکنگ آئل اور سبزیاں مہنگی ہونے پر اظہار برہمی
  • 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی: عمر ایوب