Nawaiwaqt:
2025-02-06@09:14:33 GMT

مریم نفیس نے ایک بار پھر سب کی توجہ سمیٹ لی۔

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

مریم نفیس نے ایک بار پھر سب کی توجہ سمیٹ لی۔

پاکستانی اداکارہ، میزبان، کانٹنٹ کریئٹر اور اکٹوسٹ مریم نفیس نے ایک بار پھر حمل کے دوران تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ان دنوں مریم نفیس حمل کے آخری مراحل میں چل رہی ہیں اور اپنی اس پریگینسی جرنی کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ہر گزرتے دن مختلف شوٹس سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے نظر آتی ہیں۔اداکارہ مریم نفیس جلد ہی اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی ہیں ، وہ سال 2022 میں امان احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور خوش خرم زندگی گزار رہی ہیں۔سیر سپاٹوں کی شوقین مریم نفیس کے شوبز کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے ڈراما ’’دیارِ دل‘‘میں بطور ’’زرمینے‘‘اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما ’’کچھ نہ کہو‘‘ میں تابندہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لاکھوں لوگوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔چند دن قبل اداکاہ کیلئے گود بھرائی کی رسم کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں فیملی کے افراد سمیت اداکار احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ بھی شامل ہوئے۔اداکارہ کے اس لک کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جو اداکارہ کے بے بی گلو پر تعریفوں کے پھول نچھاور کرتے نظر آرہے تھے۔تاہم تنقید کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے مریم نفیس نے اس بار بھی خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے ایک نعرہ بلند کیا کہ،میرا پیٹ میری مرضی جو ناقدین کی بولتی بند کرانے کیلئے کافی تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نفیس

پڑھیں:

بھارت میں تنخواہ اور پنشن نے ہتھیار خریداری کا بجٹ ہڑپ کر لیا

لاہور:

مودی سرکار نے پچھلے دنوں نیا بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 6810 ارب روپے (78.7 ارب ڈالر) مختص کردیے۔

یوں پچھلے سال کی نسبت رقم میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا مگر اس رقم میں سے 4700 ارب بے پناہ پھیلے سیکیورٹی سیٹ اپ کی افرادی قوت کی تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوں گے، 310 ارب کے مختلف اخراجات ہیں۔

صرف 1800ارب سے جدید ہتھیار و سامان خریدا جائے گا۔ بھارتی ماہرین عسکریات نے اخراجات کے اس رجحان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی بھارتی مسلح افواج معاصرین کے ہم پلّہ نہیں بن پائیں گی۔ بھارت کا جنگی بجٹ امریکہ ، چین اور روس کے بعد چوتھا بڑا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ’میرا پیٹ میری مرضی‘، اداکارہ مریم نفیس کا ناقدین کو کرارا جواب
  • ماورا حسین نے امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کر کے تصاویر شیئر کردیں
  • ماورا حسین کی امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق، تصاویر شیئر کردیں
  • ملک کو پستی کی طرف تھا، اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف
  • بھارت میں تنخواہ اور پنشن نے ہتھیار خریداری کا بجٹ ہڑپ کر لیا
  • دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے، اداکارہ دعا زہرہ کا بڑا انکشاف
  • اداکارہ کنزہ ہاشمی کی نئی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
  • کیا بشریٰ انصاری کو ان کی بیٹی نے گھر سے نکال دیا؟
  • 48 سالہ تائیوانی اداکارہ باربی شُو چل بسیں