کراچی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش جو جذبے سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائے گی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حق خو د ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے عالمی برادری بھارت کے مظالم پر نوٹس لے۔ لیگ فنکشنل کے ر ہنما سرداررحیم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں اور مظالم کے پہاڑ گرادیے ہیں ، تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر سندھ بھر میں یوم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی میں مزار قائد پر پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شیرازی، علامہ کامران رضوی،مولانا الطاف قادری، علامہ محمد میاں نوری،مفتی بلال قادری، علامہ شوکت سیالوی،سید رفیق شاہ نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا تعلق ایمانی ہے یہ تعلق کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔مقبو ضہ کشمیر کی تحریک آزادی دنیا کی طویل ترین آزادی کی جدو جہد بن گئی ہے۔پوری پاکستانی قوم کشمیر ی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ کشمیر
پڑھیں:
یوم کشمیر پر عبدالعلیم خان کا کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے یوم کشمیر پر کشمیری قوم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہرابھرتا سورج مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی امید اور ہرڈوبتا سورج بھارتی تسلط کے زوال کی گواہی دیتا ہے۔(جاری ہے)
جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر کشمیری آج بھی روز اول کی طرح جذبہ حریت سے سرشار اور برسرپیکار ہیں،ہرابھرتا سورج آزادی کشمیر کی امید جبہ ہرڈوبتا سورج کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کے زوال کی گواہی دیتا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ نام نہاد سیکولرازم بھارت کے کھوکھلے اورمکارانہ دعوؤں کی داستان کے سوا کچھ نہیں۔صدراستحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی تدبیر آزادی کشمیر کیلئے ناگزیر ہے،بھارت سرکار کی ہٹ دھرمی مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کے متوالوں کے خون سے آلودہ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں کشمیری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا بھارت سرکار کی فرسودہ و بیمار سوچ کی عکاسی ہے،آج ساری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔