ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا، عامر الیاس رانا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی آج بھی توقعات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیں کہ ان کو لیڈر کو رہا کرائیں گے، ٹرمپ نے وہی کچھ کیا جو اس کی پہلے دن سے پالیسی تھی۔
تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہاکہ میں ان خطرات پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد منڈلا رہے ہیں، میں آج ضرور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سعودی عرب کی لیڈر شپ کو کہ جیسے ٹرمپ کی طرف سے یہ اعلان ہوا تو سعودی عرب کی فارن منسٹری نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کی ویگن پر بیٹھ جائیں۔
تجزیہ کار امیر عباس نے کہا کہ ایک سینئر جرنسلٹ شاہد الرحمن نے پاک امریکا تعلقات پر بڑی زبردست کتاب لکھی ہے پاکستان کی خودمختاری ختم، ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیر یقینی شخص ہے، آپ اس سے کسی اچھی چیز کی بھی توقع کر سکتے ہیں اور کسی بری چیز کی بھی توقع کر سکتے ہیں، اپوزیشن کی بیٹھک کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ اس حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا ووٹ لانا چاہیں تو یہ نہیں لا سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق کر دی، فریقین اور ثالث عمان نے روم کو میزبانی کیلئے تجویز کیا۔
Post Views: 3