اے آئی سے اپنی پسند کی ایپ تیار کریں، وہ بھی منٹوں میں۔۔۔
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سافٹ ویئر کمپنی ریپلٹ (Replit) نے اے آئی ٹول لانچ کیا ہے جو منٹوں میں موبائل فون کیلیے ایپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریپلٹ کے سی ای او امجد مساد نے ریپلٹ ایپ کی لانچنگ کا اعلان کیا جو کہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔امجد مساد نے کہا کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو اس کیلیے ایپ بنا سکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت میں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ لوگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ایپس تیار کر رہے ہیں ریپلٹ نے ستمبر 2024 میں ’ریپلٹ ایجنٹ‘ کے نام سے اے آئی ٹول پیش کیا تھا جو اب آئی فون اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے مفت میں دستیاب ہے۔آئی او ایس پر ریپلٹ کی تفصیلات فون سے پروجیکٹس، ایپس، گیمز اور کوڈنگ کا بہترین طریقہ بیان کرتی ہے۔ ایپ سیکڑوں پروگرامنگ زبانوں اور فریم ورکس کو سپورٹ کرتی ہے۔تکنیکی ماہرین نے ریپلٹ کیلیے اپنے جائزہ شائع کیے ہیں۔سرف آفس کے بانی پیٹر فیبر نے جنوری میں ریپلٹ کا جائزہ پوسٹ کیا تھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ریپلٹ بہت اچھھی ایپ ہے، میرے پاس ایک سادہ ایپ کا آئیڈیا تھا جسے لکھا تو 45 منٹ کے بعد ایپ تیار ہوگئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، ایکشن فلمیں تیار
معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی شہرت یافتہ فلم ڈائریکٹر میتھیو وان سے مل کر فلم اسٹوڈیو کی بنیاد رکھ کر شوبز انڈسٹری میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔
اس جدید فلم اسٹوڈیو کا نام ’یو آر۔مارو‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس اسٹوڈیو میں جدید اور روایتی سینیما تکنیک کے ذریعے سے فلمیں بنائی جائیں گی۔
اس اسٹوڈیو میں اب تک 2 فلمیں بن چکی ہیں جبکہ تیسری فلم ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ اب تک سامنے آنے والے معلومات کے مطابق یہ فلمیں ایکشن سیریز کا حصہ ہیں تاہم ان کی ریلیز کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو: سال 2024 کے سب سے مہنگے اتھلیٹ نے کتنے ملین ڈالر کمائے؟
رونالڈو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایک نئے کاروباری سفر کا آغاز میری زندگی کا ایک ’پرجوش باب‘ ہے۔
رونالڈو گزشتہ 2 سالوں سے فٹبال کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اس سے قبل 2023 میں انہوں نے پرتگال کے ایک بڑے میڈیا گروپ میں سرمایہ کاری کی جبکہ گزشتہ سال ’یو آر رونالڈو‘ کے نام سے اپنا یوٹیوب چینیل بھی بنا دیا جس نے 24 گھنٹے کے اندر لاکھوں سبسکرائبر حاصل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
christiano ronaldo فلم انڈسٹری کرسٹیانو رونالڈو