لوئر کرم کے بعد اپر کرم میں بھی پنکرز گرانے کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں امن ومان کے قیام کے لیے بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپرکرم میں بھی بنکرز کی گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق اپر کرم میں پیوڑ اورگیدو میں 2 بنکر گرا دیے گئے ہیں جبکہ لوئر کرم میں اب تک 28
بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ کرم میں امن کے لیے جرگے کے بعد اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔ دوسری جانب کرم میں کھانے پینے کی اشیا ء سمیت دیگر سامان کی ترسیل کے لیے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔علاوہ ازیں ضلع کْرم میں امن و امان کے قیام کے لیے آج کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا کہنا تھا کہ جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔دوسری جانب جرگہ ممبر فخرزمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو جرگے میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرانے کا میں بھی کے لیے
پڑھیں:
ضلع کرم میں30 سے زائد بنکرز گرادیئےگئے
ویب ڈیسک: کرم میں بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک کئی بنکر کرائے جاچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 سے زائد بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیاء اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024