بنگلہ دیش میں طلبا انقلاب کے باعث حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی زیرعتاب ہے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد ملک سے مفرور ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے اب بھی ان کے خلاف احتجاج کیے جاتے ہیں۔

بدھ 5 فروری کی شام مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دھان منڈی 32 میں واقع بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پرتشدد حملہ کیا، اور گیٹ توڑ کر زبردستی احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہنگامی آرائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں عوامی لیگ نے متنازع بنا دیا، شیخ مجیب کو بابائے قوم نہیں سمجھتے، بنگلہ دیشی مشیر اطلاعات

یہ احتجاج سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی آن لائن تقریر کے جواب میں کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے انتقامی کارروائی کے طور پر دھان منڈی 32 میں بلڈوزر مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا اور شام 9 بجے مکان کو منہدم کرنے کی دھمکی دی تھی، تاہم مظاہرین منصوبہ تبدیل کرتے ہوئے رات 8 بجے سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئے۔

احتجاجی مظاہرین ایک ریلی کی شکل میں شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔

مظاہرین نے کہاکہ شیخ مجیب الرحمان کا خاندان آمریت اور فسطائیت کی علامت ہے، انہوں نے ملک میں مجیب ازم اور فاشزم کے کسی بھی نشان کو مٹانے کے اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرین شیخ حسینہ واجد کے خلاف بھی نعرے لگاتے رہے، اور انہیں واپس لا کر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین میں سے کچھ لوگ گھر کی دوسری منزل پر چڑھ گئے، اور شیخ مجیب الرحمان تصویروں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا۔

اس سے قبل طلبا تحریک کے کنوینیئر حسنات عبداللہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ آج رات بنگلہ دیش کی سرزمین کو فاشزم سے آزاد کردیا جائےگا۔

تحریک کے کنوینیئر شریف عثمان ہادی اور قومی شہری کمیٹی کے رکن سمیت کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر حملے کی وارننگ اور مکان کو گرانے کے ارادے کی پوسٹس شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کے مجسمے پر عوام کا حملہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ دھان منڈی 32 کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ 5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اس گھر پر حملہ کیا تھا اور کچھ حصوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بنگلہ دیش تور پھوڑ شیخ حسینہ واجد شیخ مجیب الرحمان طلبا انقلاب گھر پر حملہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش تور پھوڑ شیخ حسینہ واجد شیخ مجیب الرحمان طلبا انقلاب گھر پر حملہ وی نیوز شیخ مجیب الرحمان احتجاجی مظاہرین شیخ حسینہ واجد مظاہرین نے بنگلہ دیش

پڑھیں:

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر

—فائل فوٹو

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔

کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع
  • حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمنٹ نے خود پر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے دیا
  • بنگلہ دیش: حسینہ واجد کی بھانجی، سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر
  • بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے
  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کا اسرائیل سے جڑا فیصلہ ختم کردیا
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
  • شیخ حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • حسینہ واجدکی بھانجی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں شیخ حسینہ واجد سے ملتا جلتا ’فاشزم کا مجسمہ‘ نذر آتش