پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب عظیم عوامی ایوان میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔

چین کے عظیم عوامی ایوان میں تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، صنعتی شعبہ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال

پاکستان اور چین کے درمیان شعبہ صحت اور تکنیکی تعاون، میڈیا، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے، صدر آصف علی زرداری جب بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے تو چینی صدر کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر مسلح چینی افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور پاکستان و چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنا میں ہوئی ہے، جس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے پر زور

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر سرکاری دورے پر ہیں اور اعلیٰ سطحی وفد بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آصف زرداری چینی صدر شی جن پنگ صدر مملکت مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ملاقات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چینی صدر صدر مملکت ملاقات وی نیوز کی یادداشتوں پر دستخط ا صف علی زرداری صدر مملکت ا صف چینی صدر اور چین چین کے

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ 

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و  تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 صدر آصف علی زرداری  اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی  ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے  بھی ملیں گے۔  صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور چین کے دومیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط
  • چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
  • چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
  • صدر مملکت آصف زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے