میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کیخلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کے خلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کی مخالفت کردی۔ بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین میں قبضہ کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں، اوآئی سی کی امریکی صدر کے بیان کی مذمت
  • غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت
  • غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ناقابل قبول اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، جرمن وزیر خارجہ
  • ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہے؛ اقوام متحدہ
  • جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف
  • فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ٹرمپ
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا 14 فروری کو لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • پی پی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی