منیر اکرم کی صدر یو این سیکیورٹی کونسل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔
خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشمیر کی خاطر 10 جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف
مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، اگر مزید دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج ملک کی حاکمیت اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، یہ مظالم کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور یقیناً ایک دن کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔