ماورا حسین کی امیر گیلانی سے شادی کی تصدیق، دلکش تصاویر بھی شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ماورا نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے، اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘ اسی کے ساتھ ماورا حسین نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں 5 فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ازدواجی سفر کا آغاز 5 فروری سے ہی ہوا ہے۔
(جاری ہے)
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں، تاہم ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر ان خبروں کے سچ ہونے کی تصدیق ہوگئی اور دونوں کے مداحوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امیر گیلانی ماورا حسین کی تصدیق
پڑھیں:
نتیش کمار کو بی جے پی نے ہائی جیک کر لیا ہے، تیجسوی یادو
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی امبیڈکر کی یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پیر کے روز آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو امبیڈکر کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کی یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی امبیڈکر کی یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ ہو یا بی جے پی یا این ڈی اے کے دیگر شراکت دار، سبھی امبیڈکر کے نظریہ کے خلاف کام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ حال ہی میں پارلیمنٹ میں بی جے پی کے سینیئر لیڈر کی تقریر سب نے سنی ہے، ان کے دل کی بات منہ سے نکلی تھی۔ تیجسوی یادو نے بی جے پی کو ریزرویشن خور پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر اسے نویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن بی جے پی کی حکومت نے عدالت میں جا کر گڑبڑ کرنے کا کام کیا۔
بہار میں سمراٹ چودھری کی قیادت میں حکومت بنانے کے بارے میں ہریانہ کے وزیراعلٰی نائب سنگھ سینی کے بیان پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلٰی نتیش کمار کو بی جے پی نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ وزیراعلٰی بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں کون نہیں وزیراعلٰی بنے گا، کیوں آپ لوگ جھگڑا لگوا رہے ہیں، دو دن کے بعد دوسرا نام آ جائے گا، یہ لوگ آپس میں نورا کشتی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہار این ڈی اے کی کھٹارا گاڑی پر کے لوگ سوار ہونے نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے، بہار کی عوام نوجوان قیادت کا انتخاب کرے گی۔