آگرہ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان ان بن ہونا غیر معمولی بات نہیں، خاص طور پر جب شوہر بیوی کی کوئی فرمائش پوری نہ کر سکے تو اکثر اوقات لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتوں پر جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں جن کو سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دیا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا بڑھا تو یہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس گیا اور وہاں بھی حل نہ ہوا تو پھر خاتون پولیس تھانے پہنچ گئی۔خاتون نے جب تھانے پہنچ کر اپنے میاں کے خلاف شکایت درج کرانے کی وجہ بتائی تو پولیس اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی، تاہم پولیس نے معاملے کو سلجھانے کیلئے مذکورہ خاتون کے شوہر کو طلب کر لیا۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس کی بیوی نے اونچی ہیل کی سینڈل کی فرمائش کی تھی اور میں نے اس کی یہ فرمائش پوری بھی کی تھی، تاہم وہ تفریح کیلئے جاتے ہوئے اس ہائی ہیل کے باعث گر کر زخمی ہوئی تھی، اسی وجہ سے میں نے اس کو دوبارہ ہائی ہیل سینڈل نہیں دلائی۔مظلوم شوہر نے بتایا کہ دوسری بار فرمائش پوری نہ کرنے پر پہلے بیوی نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا، معاملے کو فیملی کونسلنگ لے کر گئی اور پھر روٹھ کر میکے جا پہنچی اور اب تھانے میرے خلاف شکایت لے کر آگئی۔بعد ازاں پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر ان کے درمیان صلح کرائی جس کے بعد میاں بیوی راضی خوشی اپنے گھر واپس چلے گئے۔

پولیس کانسٹیبل کی ساتھیوں کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنائی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فرمائش پوری

پڑھیں:

حنا منورقومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجرمقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔

حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔

گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ کے لیے جانے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا منیجر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
  • سجاول: والد کے موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی
  • امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے کس نے دیے، نوٹ گننے کی ویڈیو وائرل
  • حنا منورقومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجرمقرر
  • شوہر کو گُردہ بیچنے پر مجبور کرنے والی بیوی رقم لے کر عاشق کے ساتھ فرار
  • پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت کھل گئی
  • بھارت میں ہوئی ایک ایسی شادی؛ آدھی رسومات ہال تو آدھی پولیس اسٹیشن میں
  • بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
  • گوبر چوری کا الزام، خاتون نے دو بھائیوں کو تھانے پہنچا دیا